وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری پاکستان تحریک انصاف پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس پر حملے کی خبر پر پی ٹی آئی کے رد عمل سے ایسا لگ رہا تھا جیسے پی ٹی آئی کو خوشی کی خبر ملی ہے۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری اور صوبائی حکومت کی ترجمان سلمیٰ بٹ نے مشترکہ پریس کانفرنس  کی، عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ پاکستان میں جو دہشت گردی کی نئی لہر ہے جس نے پاکستان کو اپنی لیپٹ میں لیا ہے، نوشکی پشاور اور جعفر ایکسپریس واقعات کی مذمت کرتی ہوں، شہدا سکیورٹی ادارے و پاک فوج کے جوان روزانہ پاک ماہ میں بھی قربانیوں لہو سے زمین کو بچانے کی کوشش کررہے ہیں، جعفر ایکسپریس ہو یا دہشت گردی کی بڑی لہر آئی ہے اس میں ایک دن میں کئی کئی واقعات رونما ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی ادارے نے چند گھنٹوں میں جعفر ایکسپریس میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرکے یرغمالیوں کو بازیاب کرایا، ہمارے اندر ایسی مخلوق و جماعت پیدا ہو چکی ہے جو ہمیشہ اداروں کے خلاف فوج کے خلاف ایسی زہریلی مہم شروع کرتے ہیں جس سے دشمن فورسز فائدہ اٹھاتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ جعفر ایکسپریس واقعہ میں بھی بھارتی میڈیا کو الہام ہوگیا تھا، اے آئی فوٹیجز بھی تیار کی، دنیا میں تاثر دینے کی کوشش کی خدانخواستہ پاکستان ناکام ریاست ہے،  وہ ادارے وہ جوان جنہوں نے ملک پر آنچ نہ آنے دی، ان کی وجہ سے آرام سے سو رہے ہیں، وہ  ہماری جنگ لڑ رہے ہیں وہ مہم جو بھارتی کررہے تھے وہی ایک جماعت کررہی تھی، تحریک فساد کا چہرہ نظر نہیں آرہا تو حب الوطنی پر افسوس ہے۔

 عظمیٰ بخاری  نے کہا کہ پی ٹی آئی جنرل سیکریٹری کہتے ہیں لاکھوں اکاؤنٹ کو کیسے روکیں، شہباز گل آپ کا نہیں ؟ دہشت گردوں کی حمایت میں ٹوئٹ ہوئی یا نہیں ہوئی، ایسے لگ رہا تھا جیسے پی ٹی آئی کو خوشی کی خبر ملی ہے حملہ پر جشن منائیں تو وہ پاکستانی نہیں ہیں، پی ٹی آئی دہشت گردوں کا گروہ ہیں کیا جعفر ایکسپریس میں کوئی پاکستانی خوش ہوسکتا تھا وہ جشن مناکر بھارتی زبان بول سکتاتھا۔

ان کا کہنا تھا کہ کے پی کے چھ اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کی اطلاعات ہیں، گنڈا پور نے افغان پالیسی پر شدید تنقید کی کہا کہ ان لوگوں کو شہریت دے کر باہر نہ نکالیں، افغان شہری بنوں حملہ میں پکڑا گیا اور اس کی شناخت ہوئی ہے۔

سلمیٰ بٹ نے کہا کہ  مریم نواز نے آلو پیاز ٹماٹر کی قیمتوں کو مانیٹر کیا ہے پندرہ سالہ کم ترین قیمتوں پر نمبر ون پر ہیں، رمضان پیکج میں تیس ارب روپے سے تیس ہزار لوگوں کو دس ہزار روپے ستائیس لاکھ سے زائد لوگوں کو چیک تقسیم کردئیے گئے ہیں،  
چار لاکھ ساٹھ ہزار لوگوں کو پیسے ملنے ہیں پندرہ اپریل تک کیش مل سکیں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس پی ٹی آئی نے کہا کہ لوگوں کو کی خبر

پڑھیں:

تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل

جعفر ایکسپریس پر ہونیوالے حملے کے بعد سے تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل ہے۔ریلوے حکام کے مطابق حملے کی زد میں آنے والی جعفر ایکسپریس کی تاحال 4 بوگیاں جائے وقوعہ پر کھڑی ہیں جبکہ دھماکے سے تباہ ہونے والے ریلوے پٹڑی  کی مرمت کا کام جاری ہے، سکیورٹی کلیئرنس کے بعد چند روز میں ریلوے سروس بحال کی جائے گی۔ریلوے حکام نے کہا کہ ٹرین کی ٹریک پر موجود زیادہ تر بوگیوں کو مچھ پہنچا دیا گیا  ، دہشت گردی کا نشانہ بنے والی جعفر ایکسپریس کے انجن کو سبی پہنچا دیا گیا  ۔

متعلقہ مضامین

  • جعفر ایکسپریس حملے کے بعد بہت سے معاملات زیر غور ہیں، حنیف عباسی
  • ٹرین ہائی جیک: ٹریک کی بحالی کا کام جا ری، بلوچستان میں ہائی الرٹ
  •  پوری قوم کو مل کر دہشتگردی کی نئی لہر کے خلاف لڑنا ہے: عظمیٰ بخاری
  • تاحال کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لئے ٹرین سروس بدستور معطل
  • جعفر ایکسپریس حملے کے 9 زخمی اب بھی زیرِ علاج
  • دہشتگردی کی لہر، پاک فوج کے جوان اپنے خون سے ملک کو بچا رہے ہیں: عظمیٰ بخاری
  • جو پاکستان پر مشکل ٹائم پر یک زبان نہ ہو میں اُسے پاکستانی نہیں مانتی: عظمیٰ بخاری
  • جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد کوئٹہ، چمن ٹرین سروس بحال
  • نیا نیشنل ایکشن پلان ضروری‘ تحریک فساد کے ہوتے قومی اتحاد ناممکن: عظمیٰ بخاری