اسلام آباد:

کراچی بار ایسوسی ایشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر کردی۔

درخواست آئین کے آرٹیکل 184(3) کے تحت دائر کی گئی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ ججز کی نئی سینارٹی کو کالعدم قرار دیا جائے،قائم مقام چیف جسٹس ہائیکورٹ کی تقرری کے نوٹیفکیشن کو بھی کالعدم قرار دیا جائے ۔

سپریم کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں  مزید مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ججز ٹرانسفر کے حوالے سے آئین صدر کو غیر محدود اختیار نہیں دیتا۔ صدر کا اقدام عدلیہ کی آزادی اور اختیارات کی تقسیم کے اصولوں کے منافی ہے۔

درخواست کے مطابق صدر کے آرٹیکل 200(1) کے تحت حاصل اختیارات کو آئین کے آرٹیکل 175A کے ساتھ پڑھا جانا چاہیے۔ ججز ٹرانسفر کا نوٹیفکیشن غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ 

کراچی بار ایسوسی ایشن کی درخواست میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز ٹرانسفر کسی عوامی مفاد کو ظاہر کرنے میں ناکام رہا ہے۔ ٹرانسفر شدہ ججز کو اسلام آباد ہائی کورٹ کا جج نہیں سمجھا جا سکتا۔ ٹرانسفر شدہ ججز کو اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے طور پر دوبارہ حلف اٹھانا ہوگا۔سپریم کورٹ ججز ٹرانسفر کے نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس وقت کے چیف جسٹس عامر فاروق کے انٹرا کورٹ ڈیپارٹمنٹل ریپریزنٹیشن کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔  اسلام آباد ہائیکورٹ کی نئی سنیارٹی لسٹ کو غیر آئینی قرار دیا جائے اور  قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی تقرری کے حوالے سے جاری نوٹیفکیشن کا بھی کالعدم قرار دیا جائے۔

درخواست ایڈووکیٹ فیصل صدیقی کے توسط سے دائر کی گئی ہے، جس میں صدر پاکستان ، وفاق اور رجسٹرار سپریم کورٹ کو فریق بنایا گیا۔درخواست میں رجسٹرار لاہور ، اسلام آباد، سندھ اور بلوچستان ہائیکورٹ کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں اسلام آباد ہائیکورٹ میں ٹرانسفر شدہ ججز اور متاثرہ ججز کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: اسلام آباد ہائیکورٹ میں کالعدم قرار دیا جائے درخواست میں سپریم کورٹ کورٹ میں کی گئی گیا ہے

پڑھیں:

بریت کے بعد ملزم پر جرم کا داغ ہمیشہ نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ

سپریم کورٹ نے منشیات کے مقدمے سے ڈسچارج ہونے والے شہری کو خیبر پختونخوا پولیس میں بھرتی کے لیے اہل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بریت کے بعد ملزم پر جرم کا داغ ہمیشہ نہیں رہ سکتا۔

عدالت نے آئس ڈرگ کے کیس میں بری ہونے والے ملزم کی بحیثیت پولیس کانسٹیبل بھرتی کی درخواست منظور کرلی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے کہ

خیبرپختونخوا پولیس میں کانسٹیبل بھرتی کی درخواست مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کی۔

یہ بھی پڑھیں: والد کی جگہ بیٹی نوکری کے لیے اہل قرار، سپریم کورٹ نے فیصلہ سنا دیا

خیبر پختونخوا کے ایڈووکیٹ جنرل کا کہنا تھا کہ ملزم پر 2021 میں انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت آئس کا مقدمہ درج تھا، ملزم کا کردار ایسا نہیں کہ اس کو پولیس میں بھرتی کیا جا سکے۔

جسٹس منصور علی شاہ  نے استفسار کیا کہ درخواست گزار نے نوکری کے لیے 2023 میں درخواست دی تو اس کا کردار کیسے خراب ہو گیا، جس پر ایڈووکیٹ جنرل بولے؛ درخواست گزار پر فوجداری مقدمہ تھا ایسے میں پولیس رولز کے تحت اچھا کردار نہیں رہتا۔

جسٹس اطہر من اللہ نے دریافت کیا کہ جب ایک شخص مقدمے سے ڈسچارج ہوگیا تو کیا اس کی سزا اس کو ساری زندگی ملے گی، جسٹس منصور علی شاہ بولے؛ عجیب منطق ہے کہ کسی شخص پر الزام ثابت نا ہو تب بھی اس کی اہلیت پر شک کیا جائے، اگر درخواست گزار کا جرم اتنا ہی بڑا تھا تو آپ نے تفتیش کے مرحلے پر بری کیوں کیا۔

مزید پڑھیں: سپریم کورٹ میں ای فائلنگ کا نیا نظام متعارف، ترجیحی سماعت کی ترغیب

ایڈووکیٹ جنرل کا موقف تھا کہ بری ہم نے نہیں کیا بلکہ پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ نے کیا ہے، جس پر جسٹس اطہر من اللہ بولے؛ اگر کسی شخص پر جھوٹا مقدمہ بنے اور وہ بری ہو جائے تو کیا ساری زندگی اس کو سزا ملے گی۔

عدالت نے درخواست گزار کی پولیس کانسٹیبل کی آسامی پر بھرتی کی درخواست منظور کرلی، درخواست گزار نے 2023 میں خیبرپختونخوا پولیس میں کانسٹیبل کے لیے درخواست دی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

انسداد دہشتگردی ایکٹ ایڈووکیٹ جنرل بریت پروسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ پولیس پولیس کانسٹیبل جرم جسٹس اطہر من اللّٰہ جسٹس منصور علی شاہ خیبرپختونخوا داغ سپریم کورٹ

متعلقہ مضامین

  • بریت کے بعد ملزم پر جرم کا داغ ہمیشہ نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ کا فیصلہ
  • کیا حکومتوں کو یہ بھی بتانا پڑے گا کہ کیا کرنا ہے؟ سپریم کورٹ
  • کراچی بار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف درخواست دائر کردی
  • مقدمے سے بریت کے بعد جرم کا داغ ملزم پر ہمیشہ نہیں رہ سکتا، سپریم کورٹ
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز تبادلے کیخلاف سپریم کورٹ میں آئینی درخواست دائر
  • سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی عمران خان سے ملاقاتوں کے کیسز یکجا کرنے کی درخواست منظور
  • کرسچن کمیونٹی کے لیے سینیٹری ورکرز کی ملازمتوں میں امتیاز کیخلاف درخواست سپریم کورٹ نے خارج کردی
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں کل سماعت کیلئے مقرر
  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کا معاملہ، سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست