قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس کا وقت تبدیل کردیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ترجمان قومی اسمبلی کے حوالے سے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل دن 11 بجے ہوگا، رمضان کے تقدس کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے پارلیمانی کمیٹی اجلاس کا وقت تبدیل کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس اِن کیمرا ہوگا جس میں سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی جبکہ اجلاس میں عسکری قیادت پارلیمانی کمیٹی کو ملک کی موجوہ سکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
ترجمان قومی اسمبلی نے بتایا کہ قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس قومی اسمبلی ہال میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارلیمان میں موجود تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈر اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے، متعلقہ اراکین کابینہ بھی اس اجلاس میں شرکت کریں گے۔
کراچی میں چینی کے ہول سیل ریٹ میں 2 روپے کمی، لاہور میں 170 روپے کلوپر فروخت
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی
پڑھیں:
پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے کل ہونیوالے اجلاس کا وقت تبدیل
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس کے وقت میں تبدیلی کر دی گئی۔
ترجمان قومی اسمبلی کے مطابق پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس کل (بروز منگل) 18 مارچ کو صبح 11 بجے ہوگا۔
پاکستان میں امن وامان کی صورتحال اور دہشت گردی کے واقعات میں تیزی سے متعلق حکومت نے پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، یہ اجلاس پہلے دوپہر ڈیڑھ بجے بلایا گیا تھا جس میں وقت کی تبدیلی کر دی گئی ہے۔
ترجمان قومی اسمبلی کا کہنا ہے کہ پارلیمان کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس صبح 11 بجے منعقد ہوگا، اجلاس میں سول اور عسکری قیادت شرکت کرے گی، انٹیلی جنس اداروں کے سربراہ پارلیمانی رہنماؤں کو ملکی داخلی اور خارجی امور پر تفصیلی بریفنگ دیں گے۔
Post Views: 1