Daily Pakistan:
2025-03-17@21:00:21 GMT

پلڈاٹ بورڈ کے اراکین کی وزیراعظم  سے ملاقات 

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

پلڈاٹ بورڈ کے اراکین کی وزیراعظم  سے ملاقات 


اسلام آباد(صباح نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف لیجسلیٹو ڈویلپمنٹ اینڈ ٹرانسپرینسی کے بورڈ کے اراکین شاہد حامد ، مجیب الرحمان شامی اور احمد بلال محبوب  نے  ملاقات کی ۔

ملاقات میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان بھی موجود تھے بورڈ ممبران نے وزیراعظم کو پلڈاٹ کے امور کے بارے  میں آگاہ کیاوزیراعظم نے پاکستان میں جمہوریت کی بہتری کے حوالے سے کام کرنے پر پلڈاٹ کے کردار کی تعریف کی۔

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

پڑھیں:

پی ایس ایل چھوڑنے پر کوربن بوش کو پی سی بی کا قانونی نوٹس

کراچی:

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقی آل راؤنڈر کوربن بوش کو قانونی نوٹس جاری کر دیا ہے۔

بورڈ نے نوٹس کوربن بوش کی جانب سے ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ میں اپنی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کے سبب بھیجا ہے۔

کوربن بوش کو پشاور زلمی نے پی ایس ایل پلیئر ڈرافٹ میں ڈائمنڈ کیٹیگری میں منتخب کیا تھا، تاہم بعد ازاں انہوں نے آئی پی ایل کو جوائن کرلیا، حال ہی میں ممبئی انڈینز کی جانب سے کوربن بوش کو بطور متبادل اپنے اسکواڈ کا حصہ بنانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

پی سی بی انتظامیہ نے ان کی علیحدگی کے اثرات اور ممکنہ نتائج کا بھی خاکہ پیش کیا ہے جبکہ قانونی نوٹس بوش کے ایجنٹ کے ذریعے بھجوایا گیا ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ سمجھتا ہے کہ کوربن بوش کی یہ حرکت مستقبل میں دوسرے کھلاڑیوں کے بھی ایسا کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔

یاد رہے کہ اس بار پی ایس ایل اور آئی پی ایل دونوں لیگز ایک ہی تاریخوں میں کھیلی جائیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی افریقہ کے اعلیٰ دفاعی وفد کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات
  • وزیراعظم کی امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی سے ملاقات، پاکستان میں عالمی معیار کا کال سینٹر قائم کرنے کی تجویز
  • وزیراعظم سے امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
  • امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے وفد کی وزیراعظم سے ملاقات، مزید سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار
  • وزیراعظم سے معروف امریکی ملٹی نیشنل آئی ٹی کمپنی کے سی ای او جیرومی کیپیلس کی ملاقات
  • وزیراعظم سے Afiniti کے سی ای او کی ملاقات، آئی ٹی شعبے میں مزید سرمایہ کاری پر گفتگو
  • پی ایس ایل چھوڑنے پر کوربن بوش کو پی سی بی کا قانونی نوٹس
  • ٹیکساس: معروف بینکر اور کمیونٹی رہنما ابوتراب طارق انتقال کرگئے
  • وزیراعظم سے (پلڈاٹ) بورڈ کے اراکین کی ملاقات