Jang News:
2025-03-17@15:52:44 GMT
رحیم یار خان: گیس دھماکے میں زخمی 2 نوجوان دم توڑ گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
---فائل فوٹو
رحیم یار خان کے ایک گھر میں گیس لیکیج سے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے 2 نوجوان دم توڑ گئے۔
اسپتال کے ذرائع کے مطابق دونوں زخمی شیخ زید اسپتال کے برن یونٹ میں زیرِ علاج تھے۔
یاد رہے کہ 7 روز قبل رحیم یار خان کے 1 مکان میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہوا تھا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گیس لیکیج کے دھماکے کے باعث لگنے والی آگ میں جھلس کر 3 نوجوان شدید متاثر ہوئے تھے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
پشاور: مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماکا، مفتی منیر شاکر سمیت 4 زخمی
فوٹو فائلپشاور کے علاقے ارمڑ میں مسجد کے باہر آئی ای ڈی دھماک میں مفتی منیر شاکر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، دھماکے سے مسجد کی دیوار کو جزوی نقصان پہنچا۔
بم ڈسپوزل اسکواڈ کا عملہ دھماکے کی جگہ سے شواہد اکٹھے کررہا ہے۔