جوڈیشل کمپلیکس حملہ؛ مراد سعید سمیت 3 پی ٹی آئی رہنما اشہاری قرار
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
انسدادِ دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیسز میں مسلسل غیر حاضری پر پی ٹی آئی رہنما مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔
اے ٹی سی کے جج طاہرعباس سِپرا نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف کیسز پر سماعت کی۔
عدالت نے پی ٹی آئی رہنما واثق قیوم عباسی اور راجہ بشارت سمیت متعدد غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔
عدالت نے دستیاب ملزمان کی حاضری کے بعد دونوں کیسز پر مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔
پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں 2 مقدمات درج ہیں۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع
اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی کیخلاف 26 نومبر احتجاج کے کیس میں بشری بی بی کی عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کر دی۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں درخواست ضمانت کی سماعت ایڈیشنل سیشن جج عامرضیا نے کی جبکہ بشریٰ بی بی کیجانب سے حاضری سے استثنیٰ اور شامل تفتیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی۔ وکیل انصرکیانی نے مؤقف اپنایا کہ بشریٰ بی بی شامل تفتیش ہونا چاہتی ہیں، تفتیشی کو ہدایت کی جائے کہ وہ بشریٰ بی بی کو شامل تفتیش کریں۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے عبوری ضمانت میں 15 اپریل تک توسیع کردی۔ بشریٰ بی بی کیخلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی و دیگر دفعات کے تحت تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔