میکال ذوالفقار کو لائیو شو میں مداح نے دوسری شادی کی پیشکش کردی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پاکستان شوبز کے اداکار میکال ذوالفقار کو ان کی مداح نے لائیو شو میں شادی کی پیشکش کردی۔
حال ہی میں معروف اداکار میکال ذوالفقار اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی رمضان ٹرانسمیشن میں شریک ہوئے جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔
اسی دوران لائیو کالز کا سلسلہ بھی چل رہا تھا، میکال کی ایک دیوانی مداح نے کال کر کے لائیو ٹی وی پر اداکار سے اپنے پسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں شادی کی پیشکش کردی۔
ندا یاسر خاتون مداح کی اس پیشکش پر حیرت میں پڑگئیں اور کال کاٹ دی تاہم میکال قہقے لگاتے اور مسکراتے نظر آئے۔
ندا نے جب میکال سے اس مداح کی بات پر ردعمل دینے کو کہا تو اداکار نے کہا کہ ’اس طرح کی باتیں فون پر نہیں کی جاتیں۔ میں آپ سے جب بھی ملوں گا تو جواب دوں گا، لیکن میں خوش ہوا‘۔
دوسری جانب میزبان ندا یاسر نے مداحوں کو اپنے جذبات پر قابو رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی عام نہیں بلکہ رمضان ٹرانسمیشن ہے اس کا احترام کریں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی سیاست میں انٹری، فاطمہ بھٹو کا ردعمل سامنے آ گیا
فاطمہ بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو جونیئر— تصاویر بشکریہ سوشل میڈیاپاکستانی سیاسی خاندان سے وابستہ لیکن سیاست سے کوسوں دور رہنے والی ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی، مرتضیٰ بھٹو کی صاحبزادی فاطمہ بھٹو نے بھائی کے سیاسی میدان میں قدم رکھنے پر ردِعمل کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بھائی کو مشعلِ راہ قرار دینے والی فاطمہ بھٹو نے سیاسی خاندان کے سپوت ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کی حمایت کا اعلان کر دیا۔
مختلف سماجی رابطوں کی ویب سائٹس انسٹاگرام اور ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے بھائی کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے۔
فاطمہ بھٹو نے سوشل میڈیا پر جاری ہونے والے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کیا ہے۔
میر مرتضیٰ بھٹو کے صاحبزادے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں آنے کی تصدیق کے بعد پہلا بیان جاری کردیا ہے۔
انہوں نے بھائی کے پیغام کو ری شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ میرے بھائی ذوالفقار علی بھٹو جونیئر زندگی میں جو بھی راستہ اختیار کریں، انہیں میری مکمل حمایت حاصل ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ میں ہمیشہ ذوالفقار علی بھٹو جونیئر کے ساتھ کھڑی رہوں گی۔
واضح رہے کہ بانیٔ پی پی پی ذوالفقار علی بھٹو کے پوتے، مرتضیٰ بھٹو کے بیٹے ذوالفقار علی بھٹو جونیئر نے سیاست میں قدم رکھنے کی تصدیق کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کیا ہے جس میں کہا ہے کہ میرا راستہ میرا ہے۔