سانحہ جعفر ایکسپریس: اداروں کیخلاف پروپیگنڈا کرنیوالا ملزم بنی گالا سے گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(آئی پی ایس) ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مہم چلانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت حیدر سعید کے نام سے ہوئی، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں بنی گالا اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم نے جعفر ایکسپریس سانحے کے دوران اداروں کے خلاف منفی پروپیگنڈا اور تضحیک آمیز مواد شیئر کیا جبکہ ملزم سوشل میڈیا پر کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی حمایت اور اس کی تشہیر کرنے میں بھی ملوث پایا گیا۔

ملزم نہ صرف ریاستی اداروں کے خلاف زہر آلود مہم چلا رہا تھا بلکہ دہشت گردوں کے حق میں اشتعال انگیز بیانات اور مواد بھی شیئر کرتا رہا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس اور ڈیجیٹل شواہد قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، ملزم کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز نے بڑے سانحہ سے بچالیا: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جعفر ایکسپریس حملے کے دوران کلیئرنس آپریشن میں سکیورٹی فورسز بروقت کارروائی کر کے بڑے سانحہ سے بچالیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کل بہت اچھی پریس کانفرنس کی ہے، سکیورٹی فورسز نے بہت اچھا رول پلے کیا ہے اور ملک کو ایک بہت بڑے سانحہ سے بچایا ہے، آرمی سکول کی طرح ایک اور سانحہ ہو سکتا تھا ،سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کر کے سانحہ سے بچایا ۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے چار دسمبر کو مذاکرات کے لیے کمیٹی بنائی ، 23 دسمبر کو پہلی میٹنگ ہوئی ، دو جنوری کو دوسری اور 16 جنوری کو مذاکرات کی تیسری نشست ہوئی ، ہم نے حکومت کے آگے دو مطالبات رکھے تھے ، حکومت نے مطالبات لکھے ہوئے مانگے تو ہم نے لکھے ہوئے دیئے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا تھا حکومت اگر کمیشن بنانے کے لیے آمادگی کا اظہار کرتی ہے تو ہم ان کے ساتھ بیٹھیں گے، سپیکرایا ز صادق کو معلوم ہے یہ موقع ہماری طرف سے ضائع نہیں ہوا حکومت نے ضائع کیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے چھ مہینے سے کسی ایک شخص کو بھی نہیں ملوایا گیا ، عمران خان کی بچوں سے بھی ریگولر بات نہیں ہوتی ، ہم اس پر بارہا کہہ چکے ہیں یہ عدالتی احکامات اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہو رہی ہے ۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف ایسی جماعت نہیں کہ لوگوں پر قدغنیں لگائے ، ہماری پارٹی میں جمہوریت ہے جو شخص جس پوائنٹ پر بات کرنا چاہتا ہے کھل کر کرتا ہے ، ہم جو فیصلہ کرتے ہیں تو پارٹی میں سب لوگ اس کو تسلیم کرتے ہیں ۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • سانحہ جعفر ایکسپریس، اسلام آباد کے علاقے بنی گالا سے بڑی گرفتاری
  • .ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی بڑی کارروائی، ریاستی اداروں کے خلاف مہم چلانے والا ملزم گرفتار
  • جعفر ایکسپریس حملہ، اداروں کیخلاف نفرت انگیز مہم چلانے والا ملزم بنی گالہ سے گرفتار
  • جعفر ایکسپریس واقعے پر منفی پراپیگنڈہ کرنیوالا ملزم بنی گالہ سے گرفتار
  • سانحہ جعفر ایکسپریس؛ ریاستی اداروں کیخلاف منفی پروپیگنڈا کرنے والا ملزم بنی گالا سے گرفتار
  • سانحہ جعفر ایکسپریس بانی پی ٹی آئی نے مذمت نہیں کی: خواجہ آصف  
  • سانحہ جعفر ایکسپریس پر نام نہاد بلوچ قوم کے رہنماں کی خاموشی معنی خیز ہے، خرم دستگیر
  • جعفر ایکسپریس حملہ، سکیورٹی فورسز نے بڑے سانحہ سے بچالیا: بیرسٹر گوہر
  • پشاور: کمسن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنا کر شیئر کرنیوالا ملزم گرفتار