یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے ہیں، امریکا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
امریکی عہدیدار نے دعویٰ کیا ہے کہ اتوار کے روز یمنی حوثیوں کے 11 ڈرون مار گرائے ہیں جبکہ حوثیوں کی جانب سے فائر کیا گیا ایک میزائل یمن کے قریب سمندر میں گرا، میزائل امریکا کیلئے بڑا خطرہ ثابت نہیں ہوا۔
امریکی صدر ٹرمپ کے حکم پر یمن میں فضائی حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد 53 ہو گئی ہے، 98 زخمی ہیں۔
حوثیوں نے بحیرہ احمر میں امریکی مال بردار بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کا اعلان کر رکھا ہے۔
اقوام متحدہ نے امریکا اور یمنی حوثیوں سے ایک دوسرے پر حملے روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ نے یمن پر امریکی حملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حوثیوں کی جانب سے جہازوں پر حملے کی دھمکیوں پر بھی تشویش ہے۔
Post Views: 1.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
روس نے امریکا سے یمن پر حملے فوری بند کرنے کا مطالبہ کردیا
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے امریکی وزیر خارجہ روبیو سے یمن میں حوثیوں پر فضائی حملے 'فوری طور پر' روکنے کی اپیل کی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کو حوثیوں کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
روس کی وزارت خارجہ کے مطابق لاوروف نے اس کے جواب میں امریکا سمیت دیگر ممالک کو یمن میں طاقت کا استعمال "فوری طور پر" بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
15 مارچ کو امریکی سکریٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو نے روس کے وزیر خارجہ کو حوثیوں کے خلاف فوجی آپریشن شروع کرنے کے امریکی فیصلے سے آگاہ کیا تھا۔
روس کی وزارت خارجہ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ سرگئی لاوروف نے تمام فریقوں کو یمن میں طاقت کا استعمال فوری طور پر بند کرنے کی اپیل کی ہے۔