کینسر سے لڑنے والی بھارتی اداکارہ حنا خان نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
بھارتی اداکارہ حنا خان، جو اس وقت کینسر کے مرض سے لڑ رہی ہیں، نے رمضان کے مقدس مہینے میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی ہے۔
اداکارہ نے اپنے اس روحانی سفر کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے مداحوں کے ساتھ انسٹاگرام پر شیئر کیں۔ ان کی یہ پوسٹس فوری طور پر وائرل ہوگئیں، جہاں مداحوں نے ان کی صحتیابی کے لیے دعائیں مانگتے ہوئے کمنٹس کی بوچھاڑ کردی۔
حنا خان نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا، ’’دل میں آرزو جاگی، اللہ نے قبول فرمائی۔ اللہ پاک مجھے اپنے در پر بلانے کا بے حد شکریہ، بس مجھے جلد ہی مکمل صحت عطا فرمائیں۔‘‘
انہوں نے رمضان کے دوران اپنے بھائی کے ساتھ گزارے گئے خوشگوار لمحات کی جھلکیاں بھی شیئر کیں، جن میں سعودی عرب میں افطار اور سحری کے مناظر بھی شامل تھے۔
حنا خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوریز میں رمضان کے روحانی ماحول کو خوبصورتی سے پیش کیا۔ انہوں نے لکھا، ’’رمضان مبارک میں سحری سے افطاری تک کا خوبصورت سفر، الحمدللہ دعاؤں میں یاد رکھیے گا۔‘‘
View this post on InstagramA post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan)
گزشتہ سال جون 2024 میں حنا خان نے اپنے مداحوں کو بتایا تھا کہ ان میں اسٹیج 3 بریسٹ کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا تھا، ’’میں اس بیماری سے لڑنے کےلیے مضبوط اور پُرعزم ہوں، اور میرا علاج شروع ہوچکا ہے۔‘‘ انہوں نے مداحوں سے تعاون اور پرائیویسی کی درخواست کی تھی، ساتھ ہی ان کی محبت اور دعاؤں کے لیے شکریہ ادا کیا تھا۔
حنا خان اپنی صحت کے بارے میں مسلسل اپڈیٹس شیئر کرتی رہتی ہیں، اور ان کی ہمت اور حوصلے کو مداحوں کی طرف سے بے پناہ تعریف ملتی ہے۔ ان کی کینسر کے خلاف جنگ اور روحانی سفر دونوں ہی ان کے مداحوں کے لیے ایک متاثر کن مثال ہیں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: انہوں نے
پڑھیں:
اداکارہ نیلم منیر خوش کیوں؟ مداحوں کیساتھ خوشی شیئر کردی
دبئی(شوبز ڈیسک)پاکستان ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی اداکارہ نیلم منیرسوشل میڈیا پر متحرک رہتی ہیں اور اپنی مصروفیات کے بارے اپنے چاہنے والوں کو تقریباً باخبر بھی رکھتی ہیں، سوشل میڈیا پر اداکارہ کی نئی ویڈیو کافی وائرل ہورہی ہے جس میں وہ اپنی خوشی کو فینز کے ساتھ شیئر کررہی ہیں۔
تفصیلات کئےمطابق پاکستان کی مقبول اداکارہ نیلم منیر نے اس سال اپنے مداحوں ایسا سرپرائز دیا کہ سب حیران رہ گئے مگر بعد میں حقیقت سامنے آنے پر نیلم منیر کو مبارکباد دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا، شوبز انڈسٹری کی اداکارؤں اور دیگر شخصیات کی جانب سے اداکارہ کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا اور ان کو ازدواجی زندگی کے بندھنے پر مبارکباد دی۔
اداکارہ نے رواں برس 3 جنوری کو نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے نئی زندگی شروع کرنے کی تصدیق کی تھی، نیلم منیر نے پاکستانی نژاد کاروباری شخص محمد راشد سے شادی کی۔
نیلم منیر کی شوبز کو خیرباد کہنے کی خبریں بھی گردش کررہی تھیں جس میں اداکارہ نے تریدد کرتے کہا کچھ عرصہ قبل شادی کی ہے لیکن وہ شوبز چھوڑنے کا سوچ بھی نہیں سکتی، شوبز میں کام کرنا ان کا شوق اور جذبہ ہے اور اس میں کام کیے بغیر نہیں رہ سکتیں۔
اب اداکارہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ’ ہیئر آئل‘ کی پروموشن کررہی ہیں، اداکارہ نے کہا وہ بہت خوش ہیں کیونکہ 3 ماہ قبل میری کزن میں ہیئر آئل گفٹ کیا جو میں آپ سے بھی شیئر کروں گی۔
اداکارہ نے اپنی اس ویڈیو میں ’ ہیئر آئل‘ کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا وہ اس کو آپ سب کے لئے بھی تجویز کرتی ہے۔
مزیدپڑھیں:’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، بھارتی اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا