پیپلز پارٹی مہران ٹاؤن سے کامیاب نہیں ہوئی لیکن وہاں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں: میئر کراچی
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
رہنما پی پی پی مرتضیٰ وہاب---فائل فوٹو
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی مہران ٹاؤن کے حلقے سے کامیاب نہیں ہوئی لیکن ہم وہاں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں۔
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مہران ٹاؤن کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مہران ٹاؤن کورنگی میں 5 کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کی جا رہی ہے۔
میئرکراچی مرتضیٰ وہاب نے رمضان المبارک میں شہر کی 246 یوسیز میں 12 ہزار سے زائد اسٹریٹ لائٹس لگانے کا اعلان کردیا۔
مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ وسائل کراچی کے گلی محلوں کو بہتر کرنے پر صرف کر رہے ہیں۔
میئر کراچی کا یہ بھی کہنا ہے کہ بلاول بھٹو نے کراچی والوں سے جو وعدہ کیا تھا اسے ہم وفا کر رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میئر کراچی مہران ٹاؤن وہاب نے رہے ہیں
پڑھیں:
کراچی بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رانگڑ محلے میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں مقامی پارک کے قریب یو سی چیئرمین اور دیگر مخیر حضرات کی جانب سے راشن تقسیم کیا جارہا تھا کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس سے خواتین گرگئیں۔
اس دوران دو خواتین زِخمی ہوگئیں جنھیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ خاتون کی عمر 20 سے 25 برس کے درمیان معلوم ہوتی ہے تاہم فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ راشن تقسیم کرنے کا پولیس سے اجازت نامہ بھی حاصل کیا گیا تھا اور واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔