Jang News:
2025-03-17@10:24:43 GMT

کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 2 ریکارڈ

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 2 ریکارڈ

—فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف اور موسم سرد ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

ادھر بلوچستان کے شمالی اضلاع میں موسم سرد اور خشک ہے۔

بلوچستان کے اکثر اضلاع میں آج موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں موسم گرم رہنے کا امکان کوئٹہ: موسم سرد، درجۂ حرارت 6 ریکارڈ

بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ اور گرد و نواح میں مطلع صاف، موسم سرد اور خشک ہے۔

دوسری جانب کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کم سے کم درجۂ حرارت19 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا ہے۔

شہرِ قائد میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 33سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔

کراچی میں شمال مغرب سے خشک ہوائیں ہلکی رفتار سے چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 50 فیصد ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: کراچی میں

پڑھیں:

ایڈیلیڈ میں میچ کے دوران کرکٹر کا انتقال

آسٹریلیا کے شہر ایڈیلیڈ میں مقامی کلب کرکٹر جنید ظفر خان کرکٹ میچ کے دوران چل بسے۔

آسٹریلوی میڈیا کے مطابق میچ ہیٹ ویو کے دوران کھیلا جارہا تھا، 40 سالہ جنید ظفر خان کونکورڈیا کالج اوول میں کھیلے جانے والے میچ کے دوران گرے اور اٹھ نہ سکے۔

میچ کے وقت درجہ حرارت 41.7 ڈگری سنٹی گریڈ تھا، اولڈ کونکورڈیا کرکٹ کلب کے کھلاڑی نے پہلے 40 اوورز فیلڈنگ کی پھر 7 اوورز بیٹنگ کی تھی۔

گراؤنڈ میں گرتے ہی ایمبولینس کو طلب کیا گیا جس کے بعد طبی عملے نے سی پی آر کیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔

آسٹریلوی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کے دوست نے کہا کہ جنید ظفر خان روزے رکھ رہے تھے لیکن میچ کے دن وہ پانی پیتے دکھائی دیے۔

کرکٹ کلب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کلب کے کھلاڑی انتقال پر بہت افسردہ ہیں، پیرا میڈکس نے بہترین کوشش کی لیکن افسوس کہ وہ جانبر نہ ہوسکے۔

ایڈیلیڈ ٹرف کرکٹ ایسوسی ایشن کے قوانین کے مطابق اگر درجہ حرارت 42 سینٹی گریڈ سے اوپر ہو تو میچ منسوخ کردیا جاتا ہے اور درجہ حرارت اگر 40 سے اوپر ہو تو خصوصی احتیاطی تدابیر کے ساتھ میچز کھیلے جاتے ہیں۔

Post Views: 1

متعلقہ مضامین

  • موسم کی تبدیلی‘فضائی آلودگی میںلاہور پھر پہلے نمبر پر آگیا
  • پنجاب میں موسم دوبارہ خشک، کل سے بادل چھانے کی پیش گوئی
  • ایڈیلیڈ میں میچ کے دوران کرکٹر کا انتقال
  • کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک اور ہلکی بارش کی توقع ہے
  • تیزہواؤں کے ساتھ بارش اور برفباری،محکمہ موسمیات نےخوشخبری سنادی
  • کراچی : آج موسم گرم رہنے کا امکان
  • خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم جزوی ابرآلود، بالائی اضلاع میں بارش کے ساتھ برف باری کاامکان
  • لاہور سےکراچی،کوئٹہ جانیوالی ٹرینوں کا شیڈول جاری
  • استور میں برفباری سے زمینی رابطہ منقطع