شہر قائد کا آسمان شہاب ثاقب کی وجہ سے جگمگا اٹھا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی کے مختلف علاقوں میں شہاب ثاقب دیکھا گیا جس کی تیز روشنی سے آسمان جگمگا اٹھا۔
فضا میں شہاب ثاقب کے گزرنے کی ویڈیو شہریوں نے موبائل فون کے کیمرے سے محفوظ کرلی جو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہیں۔
خلا سے آئے اس مہمان کو ناظم آباد، نارتھ ناظم آباد، اورنگی ٹاون اور اطراف کے علاقوں میں رات ڈھائی بجے کے قریب گزرتے دیکھا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: خلا میں 9 ماہ تک پھنسے رہنے والے خلابازوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟
ماہرین کے مطابق شہاب ثاقب خلائی چٹان ہوتے ہیں جو کبھی کبھار زمین کے مدار میں بھی داخل ہوتا ہے۔ تاہم اکثر شہاب ثاقب زمین کی فضا میں موجود مختلف گیسوں سے رگڑ کھانے کے بعد تیز روشنی پیدا کرکے ختم ہوتے ہیں اور کم ہی ایسے پتھر زمین پر گرتے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
خلا سائنس شہاب ثاقب کراچی.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: خلا شہاب ثاقب کراچی شہاب ثاقب
پڑھیں:
شگر، عمائدین تسر کا دانش اسکول کے لیے فری زمین دینے کا اعلان
عمائدین و سرکردگان تسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دانش اسکول کو غوروچو کے میدان میں تعمیر کیا جائے، ہم یہاں بالکل مفت زمین فراہم کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ عمائدین تسر شگر نے دانش اسکول کے لیے تسر کے علاقے غوروچو میں بالکل مفت زمین دینے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شگر میں بننے والا دانش اسکول شگر سے خپلو شفٹ ہونے کی خبریں زیر گردش ہیں، جس کے پیش نظر عمائدین و سرکردگان تسر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ دانش اسکول کو غوروچو کے میدان میں تعمیر کیا جائے، ہم یہاں بالکل مفت زمین فراہم کریں گے، عمائدین تسر کا کہنا تھا غوروچو چار یونینز کا سنگم اور شگر کا سنٹر ہے۔ یہاں اسکول تعمیر کرنے سے باشہ، تسر، برالدو اور داسو یونین سمیت قریبی علاقوں کے بچے تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ باشہ، تسر اور برالدو میں تعلیمی رجحان بہت کم ہے اور تعلیمی سہولیات نہ ہونے کے برابر ہیں، اسی اثناء میں اگر اسکول یہاں تعمیر کیا جائے تو بچے تعلیم سے مستفید ہو سکیں گے۔ عمائدین تسر نے ڈپٹی کمشنر شگر اور کمشنر بلتستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسکول کو شگر میں ہی رکھا جائے اور غروچو میں بنایا جائے تاکہ بچے مستقبل میں تعلیم سے مستفید ہو سکیں۔ یاد رہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اپریل 2024ء میں پاکستان کے مختلف صوبوں میں دانش سکول کے قیام کا اعلان کیا تھا، اسی سلسلے میں ریجن لیول پر دانش سکول شگر میں بنانے کا فیصلہ بھی ہوا تھا تاہم حالیہ دنوں زمینی ایشوز کی وجہ سے اسکول کو شگر سے ضلع خپلو شفٹ کرنے کی خبریں چل رہی ہیں۔