Daily Ausaf:
2025-03-17@14:11:31 GMT

جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں کرفیو نافذ،متعدد سڑکیں بند

اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT

پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ کے پیش نظر جنوبی وزیرستان میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا گیا، نوٹیفکیشن کے مطابق صبح 6 سے شام 6 بجے تک تمام راستے بند رہیں گے۔

ڈپٹی کمشنر ناصر خان کے مطابق زالئی سے نیو کیڈٹ کالج وانا تک جبکہ تنائی، سرویکئی، جنڈولہ روڈ بند رہے گی۔ وانا گومل زام روڈ مسافروں کے لیے کھلی رہے گی۔ احمد وام سے کوٹکئی تک کی روڈ بھی بند رہے گی۔

ڈی سی کے مطابق بی بی رغزئی سے جنڈولہ تک کی سڑک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا گیا ہے ،جنوبی وزیرستان اور ٹانک کے کچھ علاقوں میں آج کرفیو نافذ ہے، وانا سے انگور اڈہ اور وانا سے ٹانک جانے والی سڑکیں کھلی رہیں گی۔

ڈپٹی کمشنر نے عوام سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کی اپیل کی ہے۔
کراچی بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق

.

ذریعہ: Daily Ausaf

پڑھیں:

جنوبی وزیرستان، مسجد میں دھماکا، جے یو آئی رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی

 

دھماکے میں مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا

جنوبی وزیرستان میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جے یو آئی کے رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔پولیس ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے اعظم ورسک میں مسجد کے اندر دھماکا ہوا، جس میں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے رہنما مولانا عبداللہ زخمی ہو گئے ۔دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوع پر پہنچیں اور کارروائی شروع کی۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال وانا منتقل کردیا گیا ہے ۔عینی شاہدین کے مطابق اعظم ورسک میں دھماکا مسجد کے محراب کے قریب ہوا۔ دھماکے میں جے یو آئی کے رہنما مولانا عبداللہ ندیم کو نشانہ بنایا گیا۔ ان کے علاوہ دھماکے میں 3 افراد بھی شدید زخمی ہوئے ۔

متعلقہ مضامین

  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان اور ٹانک میں آج سے کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں آج سے کرفیو نافذ
  • جنوبی وزیرستان میں جزوی کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ
  • جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کل جزوی کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان کے دو نوں اضلاع میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  • جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کل کرفیو نافذ کرنے کا اعلان
  •   جنوبی وزیرستان کے دونوں اضلاع میں کرفیو نافذ
  • جنوبی وزیرستان، مسجد میں دھماکا، جے یو آئی رہنما سمیت 4 افراد شدید زخمی