کراچی بلدیہ ٹاؤن میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک)کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رانگڑ محلے میں راشن تقسیم کے دوران بھگدڑ مچنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔پولیس حکام کے مطابق بلدیہ ٹاؤن کے علاقے مدینہ کالونی میں مقامی پارک کے قریب یو سی چیئرمین اور دیگر مخیر حضرات کی جانب سے راشن تقسیم کیا جارہا تھا کہ اچانک بھگدڑ مچ گئی جس سے خواتین گرگئیں۔
اس دوران دو خواتین زِخمی ہوگئیں جنھیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ ایک خاتون راستے میں ہی دم توڑ گئی۔ خاتون کی عمر 20 سے 25 برس کے درمیان معلوم ہوتی ہے تاہم فوری طور پر خاتون کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس حکام نے مزید بتایا کہ زخمی خاتون اسپتال میں زیر علاج ہے جبکہ راشن تقسیم کرنے کا پولیس سے اجازت نامہ بھی حاصل کیا گیا تھا اور واقعہ حادثاتی طور پر پیش آیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کراچی: منشیات فروش کے اڈے پر چھاپے کے دوران منشیات فروش کا ساتھی مارا گیا، پولیس
فوٹو فائلکراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں منشیات فروش کے اڈے پر پولیس نے چھاپہ مارا، فائرنگ کے تبادلے میں منشیات فروش ریاست جدگال کا ساتھی مارا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، موٹر سائیکل پاک کالونی سے 2 روز قبل چھینی گئی تھی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزم کے خلاف تھانوں میں 13 مقدمات درج ہیں۔