صدر لاہور میں مصروف دن گزار کر اسلام آباد چلے گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
لاہور (نامہ نگار+سپورٹس رپورٹر) صدر مملکت آصف علی زرداری گزشتہ روز صوبائی دارالحکومت لاہور پہنچے۔ صدر آصف علی زرداری نے لاہور میں مصروف دن گزارا۔ آصف علی زرداری نے ریس کورس پارک لاہور میں پولو میچ دیکھا۔ گارڈن ٹاؤن میں صنعتکار نواب شہزاد احمد خان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دئیے گئے افطار ڈنر میں شرکت کی۔ افطار ڈنر میں سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان، سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق گورنر پنجاب چوھری سرور، علی حیدر گیلانی، مخدوم عثمان محمود، مخدوم مرتضی محمود، سید حسن مرتضی، میاں مصباح الرحمن، شہزاد سعید چیمہ، عبدالقادر شاہین، ندیم افضل چن، نواب بہاول خان، صمصام علی بخاری، نوریز شکور، چودھری ذکاء اشرف، چودھری یاسین، سلمان شہباز، تنویر اشرف کائرہ اور دیگر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ بعدازاں صدر لاہور سے اسلام آباد چلے گئے۔صدر مملکت آصف علی زرداری نے 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ کے فائنل میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ایوان صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے پولو چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب میں کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ صدر مملکت نے 62 ویں نیشنل اوپن پولو چیمپئن شپ جیتنے والی ٹیم ڈی ایس کو قائدِ اعظم گولڈ کپ 2025ء کی ٹرافی بھی پیش کی۔ فائنل کے اختتام پر صدر نے دیگر کیٹٹیگریز میں بھی ایوارڈز تقسیم کئے۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: ا صف علی زرداری نے صدر مملکت
پڑھیں:
اسلام آباد میں غیرملکی خاتون سے کوکین، آئس برآمد
اسلام آباد میں نائجیرین خاتون سے 12 گرام کوکین اور 300 گرام آئس برآمد کرلی گئی۔
اے این ایف نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن میں 8 ملزمان کو گرفتار کرکے 18کروڑ 86 لاکھ سے زائد مالیت کی 927.204 کلو گرام منشیات برآمد کرلی۔ جی ٹی روڈ راولپنڈی میں اسپتال کے قریب نائجیرین باشندے سے 1.2 کلو چرس، 2 گرام کوکین اور 150 گرام آئس برآمد کی گئی۔ جی 10 اسلام آباد کے قریب نائجیرین خاتون سے 12 گرام کوکین اور 300 گرام آئس برآمد ہوئی۔
نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پرمسقط جانے والے مسافر کے سامان سے ایک کلو سے زائد آئس برآمد کر لی گئی۔ ترجمان ایئرپورٹ سیکورٹی فورس ( اے ایس ایف) کے مطابق نیو اسلام آباد ایئرپورٹ پر اے ایس ایف کے عملے نے مسقط جانے والے مسافر سے 1.172 کلو گرام آئس برآمد کر لی۔مسافر نے آئس بیگ میں نہایت مہارت سے چھپا رکھی تھی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف) کے حکام کے حوالے کردیا گیا۔
کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ریاض جانے والے مسافر کے سامان میں چھپائی گئی 1.490 کلو آئس برآمد ہوئی جبکہ بلوچستان میں واشک کے علاقے ماشخیل سے 500 کلو افیون اور 50 کلو آئس برآمد کی گئی۔ فیصل آباد میں سمن آباد کے قریب سے 291.6 کلو چرس اور 64.4 کلو افیون برآمد کر کے 2 ملزمان کو گرفتارکیا گیا۔
لاہور میں شاہ پور کانجراں میں گھر سے 9.950 کلو چرس، 1.5کلو آئس اور 1.2 کلو افیون برآمد کر کے خاتون کو گرفتارکر لیا گیا۔ کوئٹہ میں بلیلی روڈ کے قریب کار سے 3 کلو آئس برآمد ہوئی۔ ملزم کوگرفتارکر لیا گیا۔
شاہ پور کانجراں لاہور کے قریب ایک اور کاروائی کرتے ہوئے ملزم سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔