خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں کے تین حملے، پولیس کی بروقت کارروائی سے حملے پسپا
اشاعت کی تاریخ: 17th, March 2025 GMT
پشاور:
خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کی جانب سے کیے گئے تین حملے پولیس کی بروقت کارروائی سے ناکام بنا دیے گئے۔
لکی مروت کے تھانہ گمبیلا پر دہشت گردوں نے 10 سے 15 مسلح افراد کے ساتھ حملہ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا کردیا گیا۔
ڈی پی او لکی مروت جواد اسحاق کے مطابق، پولیس نے بڑے حملے کو بروقت کارروائی کے ذریعے ناکام بنا دیا اور حملہ آور بھاری ہتھیاروں کی مدد سے فرار ہوگئے۔
پشاور میں بھی پولیس چوکی ملازئی پر دہشت گردوں نے دستی بم سے حملہ کیا، جبکہ خیبر پولیس چوکی بائی پاس روڈ پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں دو اہلکار زخمی ہوگئے۔
پولیس کی جوابی کارروائی میں حملہ آور زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسی دوران جمرود ایف سی چیک پوسٹ پر بھی شدت پسندوں نے حملہ کیا، ایف سی باڑہ رائفلز کی جوابی فائرنگ کے بعد حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پولیس کی
پڑھیں:
دہشتگردوں کا بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر حملہ،اہلکار محفوظ، دہشتگرد فرار
بنوں میں 2 تھانوں اور ایک چوکی پر دہشتگردوں نے حملہ کردیا تاہم اس میں کوئی نقصان نہیں ہوا اور پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کے مطابق دہشت گردوں نے تھانہ بکاخیل اور تھانہ غوری والہ پر حملہ کیا جبکہ خوجڑی پولیس چوکی پر دستی بم پھینکے گئے۔پولیس نے بتایا کہ دہشت گردوں کے حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔پولیس کی جوابی کارروائی سے دہشتگرد فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے اعلیٰ افسران نے پولیس جوانوں کی جرات اور بہادری کی تعریف کی ہے۔