’دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی‘، بھارتی اداکارہ حنا نے عمرہ ادا کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
مکہ مکرمہ(نیوز ڈیسک)بھارت کی ٹی وی کی مشہور اداکارہ و ماڈل گرل حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی۔
گزشتہ سال حنا خان میں چھاتی کے سرطان کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ان کا علاج جاری ہے۔
اب حنا خان نے رمضان المبارک میں عمرہ کی سعادت حاصل کرلی اور انہوں نے بھائی کے ہمراہ عمرہ ادا کیا۔ اداکارہ نے عمرہ ادائیگی کے دوران کی تصاویر اور ویڈیوز اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کیں۔
شیئر کی گئیں ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ خانہ کعبہ کا طواف کر رہی ہیں۔
View this post on InstagramA post shared by ???????????????? ???????????????? (@realhinakhan)
انہوں نے تہجد اور فجر کی نماز مسجد الحرام میں ادائیگی کا بھی بتایا اور اداکارہ نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر لکھاکہ دل میں آرزو جاگی اللہ نے قبول فرمائی۔
مزیدپڑھیں:عیدالفطر 30 مارچ کو ہو گی یا 31 کو ؟ ماہرین فلکیات کی نئی پیشگوئیاں سامنے آ گئیں
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
عیدالفطر: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن کی ادائیگی کب ہوگی؟
وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تجویز سامنے آگئی
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ملیں گی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن بھی اسی دن ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم
وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کے حوالے سے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرکاری ملازمین کی پینشن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں عید اور تنخواہیں عیدالفطر