انضمام الحق نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 میں پاکستان ٹیم کی شکست پر پھٹ پڑے
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق چیمپئیز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں گرین شرٹس کی شکست پر پھٹ پڑے اور کہا کہ اتنی تبدیلیاں کریں گے تو کرکٹ مزید نیچے جائے
گی۔
پی ایس ایل کی فرنچائزز پشاور زلمی کی اسپانسرشپ کی تقریب سجائی گئی، معاہدے پر پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور فوڈ چین کے سی ای او نے دستخط کیے۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق کپتان انضمام الحق نے کہا کہ پشاور زلمی ہمیشہ فیورٹ کے طور پر میدان میں اترتی ہے، اس بار بھی اچھی کرکٹ کھیل کر پی ایس ایل جیتنے کی کوشش کریں گے، پشاور زلمی کرکٹ کے ساتھ سماجی و فلاحی ذمہ داریاں بھی ادا کرتی رہے گی۔
انضمام الحق نے پی سی بی اور قومی کرکت ٹیم کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم ایک 2 سال اسے اچھی کرکٹ نہیں کھیل رہی، پاکستان ٹیم میں بار بار تبدیلیاں کرکٹ کی تباہی کا سبب ہیں، بہت زیادہ تبدیلیاں کرنے سے نقصان ہورہا ہے، بورڈ کو مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کو اعتماد کرنا چاہئیے۔
سابق کپتان کا کہنا تھا کہ نوے کی کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیں تو پاکستان کی کرکٹ بہت ہلکی ہو جائےگی۔ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے اور جلد کم بیک کرے گا
انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں بابر اعظم اور محمد رضوان کو آرام نہیں دیا گیا بلکہ ڈراپ کیا گیا ہے، 90 کی دہائی کے کرکٹرز کو نکال دیا جائے تو پاکستان کرکٹ بہت ہلکی رہ جائے گی، اگر درست سمت میں نہیں جائیں گے تو پاکستان کرکٹ مزید نیچے جائے گی۔
انضمام الحق نے کہا کہ بابر اعظم بڑا کھلاڑی ہے اور ہر بڑے کھلاڑی پر مشکل وقت آتا ہے، پشاور زلمی ہر لحاظ سے بابر اعظم کے پیچھے کھڑی ہے، بابر اعظم کے پاس پی ایس ایل میں فارم بحال کرنے کا سنہری موقع ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: انضمام الحق پشاور زلمی کہا کہ
پڑھیں:
پاکستانی ٹیم کا نیا کمبینیشن، نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کا عزم : سلمان علی آغا
پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم کا نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی گئی ہے اور نیوزی لینڈ کے خلاف اچھی کرکٹ کھیلنے کی بھرپور کوشش کریں گے کرائسٹ چرچ میں پریس کانفرنس کے دوران انہوں نے تسلیم کیا کہ پاکستانی شائقین ٹیم کی حالیہ کارکردگی سے خوش نہیں ہیں کیونکہ ٹیم توقعات کے مطابق کھیل پیش کرنے میں ناکام رہی ہے انہوں نے کہا کہ نہ صرف فینز بلکہ خود ٹیم نے بھی اپنی معیار کی کرکٹ نہیں کھیلی لیکن اس سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں سلمان علی آغا کا مزید کہنا تھا کہ ٹیم میں نوجوان اور سینئر کھلاڑیوں کا اچھا امتزاج ہے اور ٹیم کو کمزور نہیں سمجھا جا سکتا ان کے مطابق کھلاڑی جیت کے جذبے کے ساتھ میدان میں اتریں گے اور نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے انہوں نے ہیگلے اوول گراؤنڈ کی پچ کے بارے میں کہا کہ بظاہر یہ گرین نظر آ رہی ہے لیکن اسپنرز کے لیے بھی مددگار ثابت ہو سکتی ہے کپتان نے فخر زمان اور صائم ایوب کی غیر موجودگی کو ایک بڑا نقصان قرار دیا لیکن امید ظاہر کی کہ دونوں کھلاڑی جلد مکمل فٹ ہو کر ٹیم میں واپس آئیں گے اس کے ساتھ ہی انہوں نے بابر اعظم اور محمد رضوان کی پاکستان کرکٹ کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں نیا کمبینیشن بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے تاہم پہلے میچ کے لیے حتمی پلیئنگ الیون کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ کل کرائسٹ چرچ کے ہیگلے اوول گراؤنڈ میں کھیلا جائے گا جہاں گرین شرٹس اپنی کارکردگی کو بہتر بنا کر شائقین کے اعتماد کو بحال کرنے کی کوشش کریں گے