Express News:
2025-03-16@23:07:57 GMT

خیبرپختونخوا میں گردے کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

پشاور:

خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں گردے کے امراض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

ایکپسیریس نیوز کے مطابق گردے کے امراض میں خطرناک حد تک اضافے کے باوجو شہری ڈاکٹری نسخے کے بغیر درد کش گولیاں استعمال کررہے ہیں جس سے گردے کمزور پڑ رہے ہیں۔

بلڈ پریشر اور شوگر کی بروقت تشخیص نہ کرنے کی وجہ سے گردے کے امراض میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے۔

گزشتہ روز پشاور جنرل ہسپتال میں ورلڈ کڈنی ڈے کے حوالے سے منعقد ہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر آف نیفرالوجی  ڈاکٹر اختر علی  نے کہاکہ گردے کے امراض خیبر پختونخوا سمیت پورے پاکستان میں کافی بڑھ گئے ہیں جبکہ اس حوالے سے لوگوں میں آگاہی نہیں جس کے باعث اس مرض میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اختر علی نے کہا کہ پاکستان میں تقریباً9کروڑ عوام بلڈ پریشر جبکہ 4کروڑ کے قریب عوام  شوگر کے مرض میں مبتلا ہیں جبکہ اس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام میں آگاہی  نہ ہونے کی صورت میں خیبر پختونخوا سمیت ملک بھر میں لوگ اس مرض کا شکار ہو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان میں بلڈ پریشر کنٹرول کرنے کا لیول کافی کم ہے ڈیٹا کے مطابق ملک بھر میں تین سے پانچ فیصد مریضوں کا بلڈ پریشر کنٹرول ہوتا ہے جبکہ بروقت تشخیص نہ ہونے سے باقی لوگوں کا کنٹرول ہی نہیں ہو رہا۔

انہوں نے کہا کہ ان امراض کی بروقت تشخیص اور علاج نہ کرنے سے گردے کمزور پڑ جاتے ہیں جس کے باعث پھر مریض کو ڈائلسزز پر جانا پڑتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گردے کے امراض سے بچنے کے لئے عوام میں آگاہی مہم چلانا وقت کی اہم ضرورت ہے جبکہ شوگر اور بلڈپریشر کا چیک اپ ریگولر ہونی چاہئے اس کے علاوہ  وزن کو جسم کے مطابق رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ گردوں کو تندرست رکھنے کے لئے پانی کا استعمال مناسب مقدار میں ہونا چاہئے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر اختر علی نے کہا کہ خود سے ہومیو پیتھک ادویات سمیت ڈاکٹر کے نسخہ کے بغیر دردکش گولیاں لینے سے گریز کریں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: گردے کے امراض میں میں خطرناک حد تک بلڈ پریشر نے کہا کہ اضافہ ہو انہوں نے ہو رہا

پڑھیں:

پٹرول پر70روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن

پٹرول پر70روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز

لاہور(سب نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے حکومت کی جانب سے 70 روپے فی لیٹر پیٹرول لیوی کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی اور بجلی کے بلوں میں عوام کو ریلیف دینے کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ملک کے معاشی حالات دن بدن بگڑ رہے ہیں اور حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے عوام کو مزید مشکلات کا سامنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب قوم کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالا جائے تو عوام حکمرانوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیسے کر سکتے ہیں؟،حافظ نعیم الرحمن نے الزام عائد کیا کہ جب تک فارم 47 کے مطابق حکومتیں مسلط کی جاتی رہیں گی، ملک میں استحکام نہیں آسکتا۔ انہوں نے کراچی کے سیاسی حالات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ وہاں کے عوام اچھی طرح جانتے ہیں کہ ایم کیو ایم کو جعلی طریقے سے مسلط کیا گیا ہے۔
تعلیم اور صحت کے مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو سستی اور معیاری تعلیم اور صحت کی سہولیات فراہم کرے۔ انہوں نے کہا کہ حکمران طبقہ خود کو تعلیم یافتہ ظاہر کرتا ہے مگر عملی طور پر قوم کے بچوں کو جاہل بنانے کی کوشش کر رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کا فرض ہے کہ عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرے اور ملک میں امن و امان کو یقینی بنایا جائے مگر بدقسمتی سے عوام کو ریلیف دینے کے بجائے مزید بوجھ ڈالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں ورنہ جماعت اسلامی عوامی سطح پر شدید احتجاج کرنے پر مجبور ہوگی۔

متعلقہ مضامین

  • شہباز شریف جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، علی پرویز ملک
  • ایل پی جی کی قیمتوں میں غیر اعلانیہ اضافہ، غریب عوام رُل گئے
  • پٹرول پر70روپے فی لیٹر لیوی مسترد، پیٹرول اور بجلی کے نرخ کم کیے جائیں، حافظ نعیم الرحمن
  • وزیر اعظم جلد بجلی قیمتوں میں کمی کا جامع پروگرام پیش کریں گے، وزیر پیٹرولیم
  • عوام کیساتھ ہاتھ، پیٹرول پر لیوی میں بڑا اضافہ کردیا گیا
  • بندوق اور طاقت سے مسائل حل نہیں ہونگے، ڈاکٹر عطاء الرحمٰن
  • ریاست دہشتگردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی، معاون خصوصی وزیراعظم
  • ہم فلسطینی عوام کے جائز حقوق کی حمایت کرتے ہیں، چین
  • روزہ سے صبر اور برداشت کے اوصاف پیدا ہوتے ہیں، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری