کراچی: آئل لائن سے تیل کی چوری، 8 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کراچی میں کورنگی کے علاقے پائپ لائن سے تیل چوری کرنے والے 8 ملزمان گرفتار کرلیے گئے۔
ملزمان نے گودام کرائے پر لے کر کھدائی کر کے سرنگ بنا رکھی تھی، جو آئل لائن سے بڑی مقدار میں تیل چوری کر رہے تھے۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کے مطابق پہلے سے گرفتار ملزمان کی نشاندی پر کارروائی کی اور ملزمان سمیت ہزاروں لیٹر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر بھی پکڑ لیا۔
ایس ایس پی کورنگی طارق نواز کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز پولیس نے بڑے پیمانے پر آئل چوری کرنے میں ملوث 6 ملزمان گرفتار کر کے 25 ہزار لیٹر کروڈ آئل سے بھرا ٹینکر پکڑا تھا۔
تفتیش میں ملزمان نے انکشاف کیا کہ آئل چوری کرنے کےلیے ویئر ہاؤس کرائے پر لیا تھا، ویئر ہاؤس کے اندر سے کھدائی کرکے سرنگ بنائی گئی تھی۔
ملزمان 150 فٹ کھدائی کر کے لائن تک پہنچے اور آئل چوری کے لیے کلپ لگایا گیا تھا، ملزمان نے ویئر ہاؤس کے اندر سے سڑک کنارے گرین بیلٹ تک کھدائی کی۔
پولیس حکام کے مطابق ملزمان رمضان المبارک کے دوران روز ہزاروں لیٹر آئل چوری کر رہے تھے، پولیس نے سرکار کی مدعیت میں 8 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کو کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کردیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
گورنر ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر کا انعقاد
گورنر ہاؤس کراچی میں افطار ڈنر کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور ایڈووکیٹ سپریم کورٹ ایم اکرام صدیقی نے شرکت کی۔
ایران کے سفارت کار وحید اصغری بھی افطار ڈنر میں شریک ہوئے، تقریب میں مختلف جامعات کے فیکلٹی ارکان نے بھی شرکت کی۔