ٹیکساس: معروف بینکر اور کمیونٹی رہنما ابوتراب طارق انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
ابوتراب طارق : فوٹو فائل
ٹیکساس میں کمیونٹی کے ممتاز رہنما اور معروف بینکر والس اسٹیٹ بینک کے ریجنل صدر ابوتراب طارق انتقال کرگئے۔ انہوں نے پسماندگان میں بیوہ لبنیٰ طارق اور بیٹے عمیر طارق اور علی طارق چھوڑے ہیں۔
ان کی نماز جنازہ آج اسلامک سینٹر آف فریسکو میں ادا کردی گئی، جبکہ تدفین ریسٹ لینڈ قبرستان میں ہوگی۔
مرحوم کا آبائی تعلق پاکستان کے شہر کراچی سے تھا، جہاں وہ بینکنگ کے شعبے سے وابستہ رہے۔ امریکا ہجرت کے بعد بھی انہوں نے اپنی بینکاری کی خدمات جاری رکھیں اور سٹی بینک، فاریسٹ بینک اور فرسٹ بینک آف ٹیکساس میں نائب صدر سمیت اعلیٰ عہدوں پر فائز رہے۔ ان کے انتقال پر کمیونٹی میں گہرے رنج و غم کی فضا ہے۔
ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے صدر امیر مکھانی، بورڈ اراکین راجہ مظفر کشمیری، ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما سید فیاض حسن، ڈیلس پیس سینٹر کے صدر آفتاب صدیقی، پاکستان سوسائٹی کے سابق صدر اور بورڈ آف ٹرسٹی کے اراکین عابد ملک، ڈاکٹر ریاض حیدر، حفیظ خان نے دلی تعزیت کا اظہار کیا۔
اسی طرح، معروف مذہبی رہنما غلام جہانگڑہ، پاکستان تحریک انصاف امریکا کے کوآرڈینیٹر ندیم زمان، پریس کلب ڈیلس کے زاہد رانا اور منہاج بشیر سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کےلیے صبر جمیل کی دعا کی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم ریلیف پیکج سٹالز کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کا بھی مشاہدہ کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بازار میں موجود خریداروں سے فیڈ بیک بھی لیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے وفاقی وزیر کو رمضان بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں میں 20 فئیر پرائس شاپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،فئیر پرائس شاپس پر سبزیوں اور پھلوں کی 15 آئٹمز پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے بازار میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر نے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔