شمالی مقدونیہ کے نائٹ کلب میں بدترین آتشزدگی سے 59 افراد ہلاک، 100 سے زائد زخمی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
MACEDONIA:
شمالی مقدونیہ کے علاقے کوکانی میں پرہجوم نائٹ کلب میں میوزک بینڈ کی لائیو پرفارمنس کے دوران بدترین آتشزدگی سے 59 افراد ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہوگئے۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق مقدونیہ کے وزیرداخلہ پینس ٹوسکوسکی نے کہا کہ نائٹ کلب میں ہونے والی آتشزدگی کے حوالے سے 4 افراد کی گرفتاری کے وارنٹ جاری کردیے گئے ہیں۔
مقدونیہ کی سرکاری خبرایجنسی نے بتایا کہ پولیس نے مذکورہ واقعے پر نائٹ کلب کے مالک کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے وقت کلب میں ایک میوزک بینڈ پرفارم کر رہا تھا جبکہ آتشزدگی کے بعد بھگدڑ سے دوست اور کئی خاندانوں کے اراکین بچھڑ گئے اور ہر طرف خوف و ہراس پھیل گیا۔
عینی شاہد 22 سالہ ماریجا تیسوا نے مقامی ٹی وی کو بتایا کہ ہر کوئی خود کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا اور جیسے ہی انہوں نے کوشش کیا تو زمین پر گر گئیں اور لوگ ان کو روندھتے ہوئے گئے، جس سے ان کے چہرے پر زخم آئے۔
انہوں نے بتایا کہ اس دوران ان کا اپنی بہن سے رابطہ منقطع ہوگیا جو تاحال لاپتا ہے اور وہ ہمیں کسی اسپتال میں بھی نہیں ملیں۔
مقدونیہ کے وزیرداخلہ پینس ٹوسکوسکی نے نائٹ کلب میں آتشزدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ آگ دن کو 3 بجے لگی، جس کی وجہ شعلے بلند کرنے والی ڈیوائسز تھیں۔
وزیرصحت اربین تیراواری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ واقعے میں زخمی ہونے والے 148 افراد کو اسکوپجے، کوکانی اور قریبی قصبوں کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں سے 18 کی حالت تشویش ناک ہے، مزید بتایا کہ اسکوپجے سٹی اسپتال میں شدید جھلسے ہوئے 27 افراد موجود ہیں اور مزید 23 افراد کو کلینیکل سینٹر میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: نائٹ کلب میں مقدونیہ کے بتایا کہ
پڑھیں:
امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
ادھر اوکلاہاما اور آرکنسا میں بھی اموات ہوئیں، مختلف ریاستوں میں طوفان نے درجنوں گھروں کو زمین بوس کر دیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ٹیکساس اور اوکلاہاما میں طوفان کے سبب جنگلات میں 100 مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 19 افراد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طوفان کی وجہ سے سب سے زیادہ اموات ریاست لوزیانا میں ہوئیں، جہاں مختلف حادثات میں 11 افراد ہلاک ہوئے، 3 اموات ریاست ٹیکساس میں ہوئیں، جہاں مٹی کے طوفان کے سبب گاڑی الٹ گئی۔ ادھر اوکلاہاما اور آرکنسا میں بھی اموات ہوئیں، مختلف ریاستوں میں طوفان نے درجنوں گھروں کو زمین بوس کر دیا اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچایا، ٹیکساس اور اوکلاہاما میں طوفان کے سبب جنگلات میں 100 مقامات پر آگ بھی بھڑک اٹھی۔ اس کے علاوہ میزوری، الی نوائے، انڈیانا، ٹیکساس اور آرکنسا میں 2 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے بھی محروم ہیں جبکہ مسیسپی، مشری لوزیانا اور مغربی ٹینیسی کے بھی طوفان کی زد میں آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔