چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کیلئے اپوزیشن لیڈر کا اہم خط جلد بازی کی نذر
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری کے لیے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کا اہم خط جلد بازی کی نذر ہوگیا، اسپیکر قومی اسمبلی نے خط مزید کارروائی کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو بھیج دیا۔
چیف الیکشن کمشنر اور 2 ارکان کی تقرری کے معاملے پر قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کا خط اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے مزید کارروائی کے لیے وزارت پارلیمانی امور کو بھجوا دیا۔
وزارت پارلیمانی امور نے اس پر رہنمائی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ دیا تھا، حکومتی فیصلے کے مطابق امیدواروں کی نامزدگی پہلے، پھر پارلیمانی کمیٹی کا قیام ہے، اپوزیشن لیڈر کو نامزدگی کے معاملہ پر وزیراعظم سے رجوع کرنا پڑے گا۔
تقرری عمل مکمل ہونے تک موجودہ چیف اور ارکان کو آئینی تحفظ حاصل ہے جبکہ حکومت کو موجودہ ارکان کا متبادل لانے کی کوئی جلدی نہیں، حکومتی ذرائع کے مطابق امیدوار سامنے نہ ہوں تو کمیٹی کا قیام بے مقصد ہے۔
چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور الیکشن کمیشن کے دو ارکان کی 26 جنوری کو آئینی مدت پانچ سالہ مدت پوری ہوگئی تھی، تاہم وہ متعلقہ جانشینوں کی تقرری تک اپنے عہدوں پر فائز رہیں گے۔
چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے دو ارکان نثار احمد درانی (سندھ) اور شاہ محمد جتوئی (بلوچستان) نے 27 جنوری 2019 کو عہدوں کا چارج سنبھالا تھا۔
گزشتہ اکتوبر میں 26 ویں ترمیم کے آرٹیکل 215 (1) میں ترمیم کے بعد ای سی پی کے تینوں افسران اس وقت تک سرکاری عہدوں پر فائز رہ سکیں گے جب تک ان کے متبادل نہیں مقرر ہو جاتے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: چیف الیکشن کمشنر قومی اسمبلی کی تقرری کے لیے
پڑھیں:
اسپیکر نے قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلالیا
فائل فوٹواسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس بلا لیا۔
اجلاس منگل کو سہ پہر ڈیڑھ بجے ان کیمرہ منعقد ہوگا، جس میں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جائے گی۔
اجلاس میں عسکری قیادت، پارلیمانی کمیٹی کو موجودہ سیکیورٹی صورتحال سے آگاہ کرے گی۔
اجلاس میں تمام سیاسی جماعتوں کے پارلیمانی لیڈران اور ان کے نامزد نمائندے شرکت کریں گے۔