اسلام آباد(نیوز ڈیسک) شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر بروقت تجدید کرائیں، مدت ختم ہونے پر کسی بھی ادارے میں آپ کی بائیومیٹرک/ شناختی کارڈ کی تصدیق نہیں ہو گی اور آپ کو کئی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔

مدت ختم ہونے پر ایک ماہ کے اندر شناختی کارڈ کی تجدید کرانا قانوناً لازم ہے، شہری اپنی سہولت کے پیش نظر شناختی کارڈ کی مدت ختم ہونے سے کم ازکم تین ماہ پہلے اس کی تجدید کرا لیں اور غیرضروری پریشانی سے دور رہیں۔

میعاد ختم ہونے سے پہلے کسی بھی وقت نادرا پاک آئیڈنٹیٹی موبائل ایپ کے ذریعے گھر بیٹھے آن لائن درخواست جمع کرائیں یا قریبی نادرا دفتر تشریف لائیں اور شناختی کارڈ کی تجدید کرائیں، شہری مزید معلومات کے نادرا ہیلپ لائن نمبر 051111786100 پر رابطہ کرسکتے ہیں، یا پھر ویب سائٹ ‏www.

nadra.gov.pk پر جا معلومات لے سکتے ہیں، موبائل صارفین 1777 پر بھی کال کرسکتے ہیں۔


مزیدپڑھیں:پاکستان کیخلاف ڈیبیو کرنیوالے بھارتی کرکٹر ورون چکرورتی کو قتل کی دھمکیاں

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: شناختی کارڈ کی کی تجدید ختم ہونے

پڑھیں:

گوجرانوالہ اور گجرات سے 2 انسانی اسمگلر گرفتار

—فائل فوٹو

ایف آئی اے نے گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کر کے 2 انسانی اسمگلر گرفتار کر لیے۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق ایک ملزم نے شہری کو یونان بھجوانے کے لیے 41 لاکھ روپے وصول کیے تھے۔

ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے فیصل آباد نے جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔

دوسرے ملزم نے شہری کو اٹلی بھجوانے کے لیے 10 لاکھ روپے لیے تھے۔

دونوں گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ ایف آئی اے میں مقدمات درج ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • شناختی کارڈ کی تجدید کب کروائی جائے؟ شہریوں کیلئے اہم خبر آگئی
  • اندرون سندھ 2 گروہوں کے درمیان خونی تصادم، 6 شہری جاں بحق
  • بدین: 2 گروپس کے درمیان تصادم،6 شہری جاں بحق، 7 زخمی، وزیر اعلیٰ سندھ کا نوٹس
  • عیدالفطر کی آمد،نئے کرنسی نوٹوں کا حصول صرف ایک ٹیکسٹ میسج کی دوری پر
  • امریکی نائب صدر نے گرین کارڈ ہولڈرز کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجادی
  • گوجرانوالہ اور گجرات سے 2 انسانی اسمگلر گرفتار
  • امریکی مفاد کی بات ہوگی تو گرین کارڈ ہولڈرز کو بھی ملک بدر کیا جا سکتا ہے، نائب امریکی صدر
  • گرین کارڈ ہولڈر کو ملک بدر کیا جاسکتا ہے، امریکی نائب صدر
  • پاکستانیوں کو والٹ اور اے ٹی ایم کارڈ کے جھنجھٹ سے آزادی مل گئی ،مگر کیسے ؟ جانیں