City 42:
2025-03-17@04:18:03 GMT

تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

سٹی 42 : تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ سنگین صورتحال اختیار کر گیا ہے، تربیلہ ڈیم کا موجودہ لیول 1404فٹ رہ گیا جبکہ1402فٹ ڈیڈ لیول ہے۔ 

تربیلہ ڈیم میں پانی کی آمد میں بھی کمی ہوگئی، ڈیم کے 9 پیداواری یونٹس بند ہونے سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔ 

 تربیلہ ڈیم کے 17 پیداواری یونٹس میں 4 ہزار 888 میگاواٹ بجلی بنانے کی صلاحیت ہے ، تربیلہ ڈیم کے 8 پیداواری یونٹ سے 499 میگاواٹ بجلی حاصل کی جارہی ہے۔

وزیراعظم سے (پلڈاٹ) بورڈ کے اراکین کی ملاقات

تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح تشویشناک حد تک کم ہورہی ہے ، ڈیم میں پانی کا آبی ذخیرہ 2 فٹ باقی رہ گیا۔  تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح کم ہو1404 فٹ پر آگئی جبکہ ڈیم میں پانی کا ڈیڈل لیول 1402 فٹ ہے ۔ 

 ذرائع کے مطابق تربیلہ ڈیم میں پانی کا ذخیرہ ختم ہونے پر پانی کی مزید آمد کے مطابق پانی کا اخراج کیا جائے گا۔ 

 تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 14 ہزار 4 سو کیوسک جبکہ پانی کا اخراج 20 ہزار کیوسک ہے۔ 

نصیبو لال کی شوہر سے صلح ، مقدمہ ختم

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: ڈیم میں پانی کی ڈیم میں پانی کا

پڑھیں:

میو ہسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن میں سنگین بے ضابطگیوں پر پردہ ڈال دیا گیا

زاہد چوہدری:میو ہسپتال میں انجکشن سیفٹریکزون کے استعمال کے دوران ہونے والی سنگین بے ضابطگیوں پر پردہ ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے 40 لاکھ سیفٹریکزون انجکشن خریدے تاہم ان کے ساتھ پانی کی شیشی 10 ملی لیٹر کی بجائے صرف 5 ملی لیٹر کی خریدی گئی۔

ذرائع کے مطابق انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ جراثیم سے پاک پانی سٹینڈرڈ کے مطابق نہیں خریدا گیا تھا۔ اس معاملے کی تحقیق میں مزید انکشاف ہوا کہ کم مقدار میں پانی کی خریداری سے دوا ساز ادارے کو کروڑوں روپے کا فائدہ پہنچایا گیا۔

اسلاموفوبیا عالمی امن، بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے ایک خطرہ ہے: مریم نواز

انجکشن سیفٹریکزون کے ساتھ 5 ملی لیٹر پانی کی خریداری کی اجازت دینے والے افراد کی نشاندہی نہیں کی گئی اور یہ معاملہ دبا دیا گیا۔ پانی کی شیشی مطلوبہ معیار کی حامل نہ ہونے کی وجہ سے انجکشن کے استعمال سے ہونے والے اثرات خطرناک ثابت ہوئے۔

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ نے تحقیقات روک کر اصل ذمہ داران کو بچانے لیا
 

متعلقہ مضامین

  • سولر نیٹ میٹرنگ: 27 روپے ونڈ فال منافع تھا جسے 10 روپے کے مناسب منافع پر لے آئے: اویس لغاری
  • منگلا ڈیم سے سستی پن بجلی کی پیداوار بند ہو گئی
  • بارشیں نہ ہونے کے اثرات، منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک پہنچ گئی
  • تربیلا کے بعد منگلا ڈیم میں بھی پانی ڈیڈ لیول پر پہنچ گیا
  • منگلا ڈیم میں پانی کی سطح ڈیڈ لیول تک، تربیلا صرف 3 فٹ اونچا رہ گیا، ترجمان واپڈا
  • آبی ذخائر کی صورتحال، واپڈا نے خطرے سے آگاہ کردیا
  • میو ہسپتال میں انجکشن کے ری ایکشن میں سنگین بے ضابطگیوں پر پردہ ڈال دیا گیا
  • غزہ کی امداد بحال نہ ہوئی تو غذائی تحفظ کی صورتحال سنگین ہو سکتی ہے، اقوام متحدہ
  • دریاؤں اور آبی ذخائر کی صورتحال سامنے آ گئی