وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے ایچ نائن رمضان بازار کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نوازمیمن بھی وفاقی وزیر کے ہمراہ تھے۔ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم ریلیف پیکج سٹالز کا دورہ کیا۔وفاقی وزیر نے سبزیوں اور پھلوں کی کوالٹی کا بھی مشاہدہ کیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بازار میں موجود خریداروں سے فیڈ بیک بھی لیا۔
ڈی سی اسلام آباد نے وفاقی وزیر کو رمضان بازاروں کے حوالے سے بریفنگ دی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ شہر بھر میں مختلف مقامات پر 6 رمضان بازار قائم کیے گئے ہیں،شہر کے مختلف علاقوں میں 20 فئیر پرائس شاپس کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،فئیر پرائس شاپس پر سبزیوں اور پھلوں کی 15 آئٹمز پر سبسڈی دی جا رہی ہے۔وفاقی وزیر ڈاکٹر طارق فضل نے بازار میں انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔وفاقی وزیر نے سرکاری نرخ نامے پر عمل درآمد یقینی بنانے پر زور دیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: طارق فضل چوہدری ڈاکٹر طارق فضل وفاقی وزیر کا دورہ
پڑھیں:
سابق وفاقی وزیر خالد انور انتقال کر گئے
کراچی (سٹاف رپورٹر) ممتاز قانون دان خالد انور 87سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کرگئے، ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز جمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی جائیگی۔خالد انور سابق وفاقی وزیر قانون رہے۔مرحوم خالد انور کے والد چوہدری محمد علی پاکستان کے چوتھے وزیراعظم تھے، خالد انور نے 1962میں اپنے قانونی کیریئر کا آغاز کیا اور تیزی سے شہرت حاصل کی۔سال 1997 میں وفاقی وزیر قانون، انصاف اور انسانی حقوق مقرر ہونے والے خالد انور اکتوبر 1999 میں جنرل پرویز مشرف کے اقتدار سنبھالنے تک نواز شریف کابینہ کے رکن رہے۔