پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بوتل بند مضر صحت پانی بیچنے والی 8 برانڈز کے پلانٹ سیل کردیے
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
پنجاب فوڈ اتھارٹی (پی ایف اے) نے انسانی صحت کے لیے مضر کیمیکلز اور بیکٹیریا سے آلودہ ہونے پر بوتل بند پانی فروخت کرنے والے 8 برانڈز کے پلانٹس کو سیل کردیا۔ یہ کریک ڈاؤن پاکستان کونسل آف ریسرچ ان واٹر ریسورسز (پی سی آر ڈبلیو آر) کی جانب سے کیے جانے والے پانی کے نمونوں کے ٹیسٹ کے تناظر میں سامنے آیا ہے۔نتائج میں کہا گیا ہے کہ پانی کی آلودگی سے دوچار ملک میں اکثر ایک محفوظ متبادل کے طور پر سمجھا جانے والا پانی خود صحت کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔پاکستان سٹینڈرڈز اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی (پی ایس کیو سی اے) کے مقرر کردہ معیار کے مقابلے میں ان برانڈز کے پانی کے تجزیے کے نتائج میں آرسینک، مائیکروبائیولوجیکل اور کیمیائی آلودہ مواد کی خطرناک سطح سامنے آئی ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
وزیر اعظم نے جلیبیاں بیچنے والے فٹبالر کو امدادی چیک اور نوکری دے دی
وزیر اعظم شہبازشریف نے ہنگو سے تعلق رکھنے والے فٹبالر محمد ریاض کو 25 لاکھ کا امدادی چیک دے دیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے ملاقات میں محمد ریاض کی حوصلہ افزائی کی اور امدادی چیک کے ساتھ ساتھ محمد ریاض کی نوکری کا انتظام بھی کر دیا۔
وزیراعظم پاکستان نے کہاکہ قومی کھلاڑیوں کو نوکریاں دینے کی پالیسی بنا چکے ہیں، تمام وفاقی اداروں میں اپنے ایتھلیٹس کو نوکریاں دیں گے۔
محمد ریاض 2018 کی ایشین گیمز سمیت درجنوں بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ وہ قطر، بحرین، جاپان اور بھارت سمیت 30 ممالک کے خلاف کھیل چکے ہیں۔