ریاست خطرے میں ہے، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے: فضل الرحمٰن
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ عیدالفطر کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے.ریاست خطرے میں ہے. موجودہ سیاسی صورتحال میں نواز شریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں۔ اسلام آباد میں صحافیوں گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ وزیراعظم، صدر اور وزیر داخلہ اہل نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، ریاست خطرے میں ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں: مولانا فضل الرحمان
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سربراہ جمعیت علمائے اسلام (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔
اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملکی صورتحال پرتحریک کیلئے مشاورتی کونسل کا اجلاس بلایا ہے جس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے، بیان بازی سے پی ٹی آئی کے ساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی، میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے۔
ان کا کہنا تھا کہ شیخ وقاص اکرم اور ان کے بڑوں سے میرا تعلق ہے، عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے تو ملکی سیاست میں شدت آئے گی۔
سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن جیت کر نہیں آئے، حکومت میں شمولیت کیلئے حکمران منتیں کرتے رہے، آصف زرداری انجوائے کر رہے ہیں، جب ہم نکلیں گے تو یہ کہیں گے کہ ملک کا خیال کریں، عوام پارلیمنٹ سے ناراض ہیں، ایسے ملک نہیں چل سکتا۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے معاملے پربات چیت کرنی چاہیے، ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پر کردار ادا کرنے کا سوچ سکتے ہیں۔
Post Views: 1