ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت سے ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کا مطالبہ کر دیا، پیپلز پارٹی کو سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی آفر تھی، تاہم سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی حکومتی آفر مسترد کردی، سندھ سمیت ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان جاری پس پردہ مذاکرات کا حوالہ دیتے ہوئے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے حکومت کو آئندہ بجٹ میں ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی نے حکومت سے ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کا مطالبہ کر دیا۔ پیپلز پارٹی کو سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی آفر تھی، تاہم سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی حکومتی آفر مسترد کردی، سندھ سمیت ملک بھر کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی جائے۔ پی پی ذرائع نے مزید بتایا کہ حکومت نے پی ایس ڈی پی پر مشاورت کے مطالبہ پر مہلت مانگی ہے، پیپلز پارٹی پی ایس ڈی پی بارے مطالبہ نہ ماننے پر بجٹ میں سرپرائز دے گی۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: سندھ کے ترقیاتی بجٹ پر مشاورت کی پیپلز پارٹی

پڑھیں:

پی پی نے کراچی میں بھتہ، لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں، شرجیل میمن

سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتہ، بوری بند لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں۔

حیدرآباد میں تقریب سے خطاب میں شرجیل انعام میمن نے کہا کہ پیپلز پارٹی صوبے میں امن اور ترقی چاہتی ہے، ہم نے بھائی کو بھائی سے لڑانے کی سازشیں ناکام بنادیں۔

انہوں نے کہا کہ دریائے سندھ سے کسی صورت کینال نکالنے کی اجازت نہیں دیں گے، پیپلز پارٹی نہروں کے مسئلے پر اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی میں بھتے، بوری بند لاشیں، ہڑتالیں بند کروادیں، ہم سندھ میں امن اور ترقی چاہتے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ لوگ پیپلز پارٹی کو وفاقی حکومت کا حصہ سمجھتے ہیں، ہمارا وفاقی حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پیپلز پارٹی مہران ٹاؤن سے کامیاب نہیں ہوئی لیکن وہاں ترقیاتی کام کروا رہے ہیں: میئر کراچی
  • نون لیگ نے پنجاب میں پاور شیئرنگ کے بدلے سندھ میں حصہ مانگ لیا
  • پی پی نے کراچی میں بھتہ، لاشیں اور ہڑتالیں بند کروادیں، شرجیل میمن
  • ن لیگ نے پی پی سے سندھ میں پاور شیئرنگ میں حصہ مانگ لیا
  • دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کا معاملہ، پیپلز پارٹی نے بڑا فیصلہ کر لیا
  • ن لیگ نے پنجاب میں پار شیئرنگ کے بدلے پی پی پی سے سندھ میں حصہ مانگ لیا
  • سندھ میں بڑھتی ہوئی مزاحمت
  • پیپلز پارٹی دریائے سندھ پر 6 کینال منصوبے کے حوالے سے کھل کر سامنے آ گئی
  • پی پی اور نون لیگ کا مشاورتی اجلاس، ترقیاتی منصوبوں پر فوری عملدرآمد پر اتفاق