کراچی : آج موسم گرم رہنے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن کے اوقات میں موسم گرم رہے گا۔ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 21 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ دن کے دوران درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا سکتا ہے۔ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ شمال مشرقی سمت سے ہوائیں چل رہی ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
بارشوں کا سلسلہ شروع، موسمیات نے نوید سنادی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)آج بورز ہفتہ ملک کے روز شمال مشر قی بلو چستان، خیبرپختونخوا ، پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔
آج خیبرپختونخوا ، بالائی/وسطی پنجاب ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش اوربلند وبالاپہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان۔جبکہ شمال مشر قی بلو چستان اور جنو بی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر ہلکی بارش کی تو قع ۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں مو سم خشک اور مطلع جزوی ابر آلود رہا۔ تاہم گلگت بلتستان، کشمیر، بالائی خیبرپختونخوااور با لا ئی پنجا ب میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔جبکہ وسطی/جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر ہلکی بارش/بوندا باندی ہو ئی۔