موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں:مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔
نجی ٹی وی جیوز کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی صورتحال پرتحریک کے لئے مشاورتی کونسل کا اجلاس بلایاہے جس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بیان بازی سے پی ٹی آئی کےساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑے گی،میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہئے۔
مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے توملکی سیاست میں شدت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے معاملے پربات چیت کرنی چاہئے، ریاست نے کہا تو افغانستان کے معاملے پرکردارادا کرنےکاسوچ سکتے ہیں۔
مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔
پوری قوم دہشتگردی کیخلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کیساتھ کھڑی ہے: بلال کیانی
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
گورنرخیبرپختونخوا کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، کن امور پر گفتگو ہوئی؟
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رات گئے اہم ملاقات کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کارکن میر جعفر و میر صادق کو صدارت سے ہٹانے پر یوم نجات منا رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے جمعے کی رات مولانا فضل الرحمان سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی، ملاقات میں سیاسی و سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ میں مولانا کی عمران خان سے اچانک ملاقات
گورنر خیبرپختونخوا کی مولانا فضل الرحمان سے اس ملاقات کو موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں اہم تصور کیا جارہا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news جمعیت علمائے اسلام خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی ملاقات مولانا فضل الرحمان