ایلون مسک کا بڑا اعلان: 2026 کے آخر میں اسٹارشپ مریخ کے لیے روانہ ہوگی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
واشنگٹن: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ان کا اسٹارشپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کے لیے روانہ ہوگا، جس میں ٹیسلا کا ہومینوئڈ روبوٹ آپٹیمس بھی شامل ہوگا۔
اگر یہ مشن کامیاب رہا تو انسانی لینڈنگ 2029 تک شروع ہوسکتی ہے، تاہم 2031 زیادہ متوقع سال ہے۔
ایلون مسک نے یہ بیان اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X پر دیا۔ انہوں نے کہا کہ آپٹیمس روبوٹ مستقبل میں عام گھریلو کام کرنے کے ساتھ ساتھ دوستی بھی فراہم کرسکیں گے، اور ان کی قیمت 20,000 سے 30,000 ڈالر کے درمیان ہوگی۔
اسٹارشپ دنیا کا سب سے طاقتور اور بڑا راکٹ ہے جو مریخ کو کالونائز کرنے کے ایلون مسک کے خواب کا ایک اہم حصہ ہے۔ 403 فٹ بلند یہ راکٹ اسٹیچو آف لبرٹی سے تقریباً 100 فٹ لمبا ہے اور مستقبل میں مکمل طور پر دوبارہ استعمال کے قابل ہوگا۔
.
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایلون مسک
پڑھیں:
عیدالفطر: سرکاری ملازمین کی تنخواہوں، پینشن کی ادائیگی کب ہوگی؟
وفاقی حکومت نے اعلان کیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں اور پینشن عید سے قبل ادا کردی جائیں گی اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملازمین کے لیے خوشخبری، تنخواہوں میں بڑے اضافے کی تجویز سامنے آگئی
وزارت خزانہ کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان میں عید الفطر 31 مارچ یا یکم اپریل کو پڑنے کا امکان ہے جس کی روشنی میں حکومت نے تنخواہوں اور پینشن کی پیشگی ادائیگی کا فیصلہ کیا ہے۔
سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق سرکاری ملازمین کو 27 مارچ کو تنخواہیں ملیں گی اور ریٹائر ہونے والے ملازمین کی پینشن بھی اسی دن ادا کی جائے گی۔
مزید پڑھیے: آئی ایم ایف کے مطالبے پر 30 ہزار سرکاری نوکریاں ختم
وزارت خزانہ نے تنخواہوں اور پنشن کی جلد ادائیگی کے حوالے سے کنٹرولر جنرل آف اکاؤنٹس کو بھی ہدایات جاری کردی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
سرکاری ملازمین کی پینشن سرکاری ملازمین کی تنخواہیں عید اور تنخواہیں عیدالفطر