لاہور:

تحریک انصاف نے پاک فوج کے جوانوں اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کردیا۔ 

نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب اکمل خان باری نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جعفر ایکسپریس پر حملہ ظلم کی انتہا ہے جس کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، یہ پاکستان پر حملہ ہے جسے ہم کبھی نہیں بھولیں گے۔

اکمل خان باری نے کہا کہ شہداء جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے 18مارچ بروز منگل جی پی او چوک سے پنجاب اسمبلی تک پرامن ریلی نکالیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت سے درخواست ہے کوئی خلل نہ ڈالے، یہ شہداء سے اظہار یکجہتی کی ریلی ہوگی جس میں سانحہ جعفر ایکسپریس میں شہید ہونے والوں اور بہادر فوجیوں کیساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کیا جائے گا، ریلی میں پی ٹی آئی کارکنان، وکلا، سول سوسائٹی کے لوگ بھرپور شرکت کریں گے۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: جعفر ایکسپریس اظہار یکجہتی

پڑھیں:

جوڈیشل کمیشن حملہ کیس میں غیرحاضری پر مراد سعید، حماد اظہر، اور فرخ حبیب اشتہاری قرار

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے جوڈیشل کمپلیکس حملے کے 2 مقدمات میں مسلسل غیر حاضری پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماؤں مراد سعید، حماد اظہر اور فرخ حبیب کو اشتہاری قرار دے دیا۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ رمنا میں درج جوڈیشل کمپلیکس حملہ کیس کی سماعت ہوئی جس میں تینوں ملزمان کو عدالتی کارروائی سے مسلسل غیرحاضری پر اشتہاری قرار دے دیا گیا۔

اے ٹی سی کے جج طاہر ظفر سپرا نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے واثق قیوم عباسی، راجہ بشارت سمیت متعدد غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیے۔

عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس حملے کے 2 مقدمات کی مزید سماعت 7 اپریل تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ یاد رہے کہ یکم مارچ 2023 کو جب بانی پی ٹی آئی عمران خان اسلام آباد میں واقع جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے لیے پہنچے تو ان کے کارکنوں نے مبینہ طور پر عمارت میں گھس کر توڑ پھوڑ کی جس کے بعد عمران خان کے ساتھ ڈیوٹی پر مامور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں اور نجی گارڈز سمیت 29 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

اس کے بعد 2023 میں ہی 18 مارچ کو عمران خان توشہ خانہ کیس میں پیشی کے لیے جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد پہنچے تو تحریک انصاف کے مشتعل کارکنان نے جوڈیشل کمپلیکس پر حملہ کر دیا۔

پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان کے درمیان تصادم ہوا اور پی ٹی آئی کارکنان نے پولیس کی گاڑیوں کو آگ لگانے کے لیے پیٹرول بموں کا استعمال کیا۔

جوڈیشل کمپلیکس و ہنگامہ آرائی کیس سی ٹی ڈی تھانے میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان، صدر پی ٹی آئی چوہدری پروزیر الہی اور تحریک انصاف کے دیگر رہنماؤں کے خلاف درج ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

متعلقہ مضامین

  • جوڈیشل کمیشن حملہ کیس میں غیرحاضری پر مراد سعید، حماد اظہر، اور فرخ حبیب اشتہاری قرار
  • پی ٹی آئی کا پاک فوج اور شہدائے جعفر ایکسپریس سے یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان
  • تحریک انصاف کا دہشت گردی کے خلاف لاہور میں ریلی نکالنے کا اعلان
  • سانحہ جعفر ایکسپریس: شہدا کے ورثا کو 52 لاکھ فی کس، بچوں کیلئے ریلوے میں نوکری کا اعلان
  • جعفر ایکسپریس حملہ؛ شہداء کے ورثاء کو 52 لاکھ فی کس اور بچوں کو نوکریاں دینے کا اعلان
  • جعفر ایکسپریس واقعے سے پاکستان کو زخم لگا ، اپوزیشن اتحاد نے سیکیورٹی کے ایشو پر اہم اعلان کر دیا
  • جعفر ایکسپریس حملہ، پنجاب اسمبلی میں مذمتی قراردار متفقہ طور پر منظور
  • دریائے سندھ سے 6 نہریں نکالنے کا منصوبہ، مختلف شہروں میں احتجاج
  • پاکستان تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ