گھوٹکی؛رکن اسمبلی جام مہتاب ڈہرکی پر فائرنگ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
گھوٹکی(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈہرکی میں رکن صوبائی اسمبلی جام مہتاب حسین ڈہرکی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔
نجی ٹی وی چینل جی ونیوز کے مطابق جام مہتاب ڈہرکی کا کہنا تھا کہ کھینجو کے علاقے میں ہمارے گاڑیوں پر فائرنگ کی گئی،فائرنگ سے 3سے 4افراد زخمی ہوئے ہیں،رکن اسمبلی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، مسلح افرد نے یرغمال بنا لیا ہے،پولیس کو طلب کیا گیا ہے،
ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے،جام مہتاب کے 3گارڈز کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔
لاہور ہائیکورٹ:ڈیفالٹرز کیس میں وزیراعظم کے قریبی عزیزوں کی 759 کنال جائیدادوں کی نیلامی کا حکم
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: جام مہتاب
پڑھیں:
ایک گروہ پاکستانیوں کے امریکی سفر پر پابندی لگنے پر خوشیاں منا رہا ہے، سپیکرقومی اسمبلی
گوجرانوالہ: سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہےکہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں دہشت گردی واقعات سے ملک کو بہت نقصان ہوا ہے، ہم اندرونی اور بیرونی دہشت گردی کا شکار ہیں، ایک گروہ پاکستانیوں کے امریکی سفر پر پابندی لگنے پر خوشیاں منا رہا ہے۔
گوجرانوالہ کے نواحی قصبہ گکھڑ میں ٹرسٹ ہسپتال کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے موقع پرایاز صادق کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کو مارتے ہیں، ہماری بدقسمتی ہے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات بڑھتے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی پاکستان کی سرحد کے اندر آکر نہتے پاکستانیوں کو مارنے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، اس معاملے پر وزیراعظم نے تمام پارلیمنٹینٹر کی میٹنگ طلب کر لی ہے۔
سپیکر نے کہا کہ جو لوگ سوشل میڈیا پر اس بات کو حوا دے رہے ہیں، اس پر افسوس ہوتا ہے جو لوگ اس طرح کی سازشیں کرتے ہیں، وہ پاکستان کے حقیقی دشمن ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مجھے امید ہے کہ نیشنل ایکشن پلان جیسے پہلے بنا اور اس پر عملدرآمد ہوا، اب بھی ایسا ہی نیشنل ایکشن پلان بنانے کی ضرورت ہے۔
ایاز صادق نے کہا کہ نواز شریف کے 2013 سے 2017 تک معشیت کہاں سے کہاں تک پہنچ گئی تھی، زرمبادلہ کے 25 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، افسسوس بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر نواز شریف کی حکومت ختم کردی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایک سال میں پاکستان مستحکم ہوا انٹرنیشنل ریٹنگ ایجنسی بھی یہ کہہ رہی ہے جو پاکستانی ملک سے باہر ہیں پچھلے سال انہوں نے 35 ارب ڈالر پاکستان میں بھیجے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانیوں پر امریکی سفر کی پابندی لگنے پر ایک گروہ خوشیاں منا رہا ہے، یہ لوگ پاکستان کے حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا کرتے ہیں، امریکا کے اس فیصلے پر پاکستانی حکومت مسئلے کو بھرپور طریقے سے اٹھائے گی۔ مولانا فضل الرحمان بڑے زیرک سیاست دان ہیں، ان کے خلاف جس طرح کی غلیظ زبان استعمال کی گئی وہ بخوبی جانتے ہیں کہ انہوں نے کس کے ساتھ کھڑا ہونا ہے۔