پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) پی ایس ایل کی نئی ٹیموں سے خزانہ بھرنے کا خواہشمند ہے،ایک ٹیم 2 سے ڈھائی ارب روپے سالانہ میں فروخت کرنے کی امیدیں لگا لی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کے بعد فرنچائز سمیت دیگر کئی معاہدوں میں توسیع یا تبدیلی کی جائے گی، 10 سالہ معاہدے کے دوران ٹیمیں 6 ہی رہنا ہیں تاہم 2026 کے 11 ویں سیزن سے 2 نئی فرنچائز شامل ہوں گی جبکہ موجودہ ٹیموں کے ساتھ کنٹریکٹس پر بھی نظرثانی ہوگی۔

جس کے تحت فیس میں اضافہ کیا جائے گا، انھیں اختیار حاصل ہے کہ  فرنچائز برقرار رکھیں یا اگر معاہدوں میں توسیع نہ چاہیں تو انکار کردیں، البتہ کسی نے بھی انکار نہ کیا اور فیصلے سے بورڈ کو آگاہ بھی کردیا ہے، اب ایونٹ اور فرنچائزز کی ایویلویشن کے بعد نئی فیس کا فیصلہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟

اس حوالے سے اچھی ساکھ کی حامل کسی آڈٹ کمپنی کی خدمات لی جائیں گی،  پی سی بی نے ڈالر کا ریٹ 170 روپے طے کیا ہوا تھا، اسی کے لحاظ سے فیس لی جاتی ہے، اب ڈالر 282 تک پہنچ چکا، سب سے مہنگی ٹیم ملتان سلطانز کی فیس سالانہ ایک ارب 8 کروڑ  روپے (6.

3 ملین ڈالر) ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ پہلی بار ٹرافی ٹور کا اعلان، کب کہاں سے شروع ہوگا؟

فرنچائز مسلسل گھاٹے کا شکار اور دیگر اخراجات کے بعد یہ رقم مزید بڑھ جاتی ہے، اگلے دورانیے میں ٹیم کی مالیت 25 فیصد مزید بڑھ کر تقریبا ڈیڑھ ارب تک پہنچ سکتی ہے، کراچی کنگز 2.6 ملین ڈالر، لاہور قلندرز 2.5 ملین، پشاور زلمی 1.6 ، اسلام آباد یونائٹیڈ 1.5 اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 1.1  ملین ڈالر میں فروخت ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل کی 2 ٹیموں کے نئے خریدار مل گئے، مگر کہاں سے؟

تاہم نئی ٹیموں کیلئے بورڈ کو امید ہے کہ 7 سے 10 ملین ڈالر میں ایک فرنچائز بک جائے گی۔ پاکستانی کرنسی میں یہ رقم 2 سے ڈھائی ارب روپے تک بنتی ہے، پاکستان کرکٹ کی ایک اہم اسٹیک ہولڈر کمپنی کسی پارٹنر کے ساتھ ٹیم خریدنا چاہتی ہے، گریڈ ٹو کرکٹ میں شامل ایک ادارے کی بھی ایسی ہی خواہش ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل 10 میں شامل غیر ملکی کھلاڑیوں کی موجیں، پی سی بی الگ سے کتنی رقم ادا کرے گا؟

گزشتہ دنوں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور لیگ کے سی ای او سلمان نصیر نے امریکا میں بعض شخصیات سے ملاقاتیں کی تھیں، ان میں سے 2 نے ٹیم لینے میں دلچسپی دکھائی ہے۔

برطانیہ میں مقیم بعض پاکستانی بھی دوڑ میں شامل ہونا چاہتے ہیں، البتہ کون کتنا سنجیدہ ہے اس کا علم وقت قریب آنے پر ہی ہوگا، موجودہ ریونیو ماڈل کے تحت تمام فرنچائزز کو سینٹرل پول سے یکساں حصہ ملتا ہے چاہے ان کی فیس کچھ بھی ہو، موجودہ ٹیموں کو خدشہ ہے کہ نئی فرنچائزز کے آنے سے ان کا حصہ کم ہو جائے گا۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل10؛ شیڈول کا اعلان ہوگیا، کونسی ٹیم کب ٹکرائے گی؟

البتہ بورڈ ذرائع کہتے ہیں کہ اس سیزن کے بعد ٹائٹل اسپانسر شپ اور براڈ کاسٹ سمیت تمام اہم معاہدوں پر بھی نظرثانی ہوگی جس سے سینٹرل پول ویسے ہی بڑھ جائے گا۔

مزید پڑھیں: بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی پی ایس ایل10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی

دوسری جانب بعض حلقے یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ جب ایک ارب 8 کروڑ کی فیس میں ملتان سلطانز  کو سالانہ بڑا نقصان اٹھانا پڑتا ہے تو  2 سے ڈھائی ارب روپے میں اگر کسی نے ٹیم خریدی تو وہ کیسے منافع کمائے گا؟ کہیں ماضی میں جس طرح شون گروپ نے ملتان سلطانز کو چھوڑ دیا تھا کہیں نئی ٹیم کا اونر بھی ایسا نہ کرے، اس لیے پی سی بی کو مالی طور پر انتہائی مستحکم کسی بڑی پارٹی سے ہی ڈیل کرنا چاہیے۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: مزید پڑھیں پی ایس ایل ملین ڈالر پی سی بی جائے گا نئی ٹیم کے بعد

پڑھیں:

رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہوگئیں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)رمضان المبارک کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس دوران کئی اشیا مزید مہنگی ہو گئی ہیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی کے اعدادوشمار جاری کردئیے، جس کے مطابق مہنگائی کی شرح 0.22 فیصد مزید بڑھ گئی، جبکہ مسلسل پندرہویں ہفتے بھی چینی کی قیمت میں اضافہ مزید 9 روپے26 پیسے فی کلو تک مہنگی ہوگئی۔

ماہ صیام کے دوسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ہوا، ایک ہفتے میں 12 اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں۔

ادارہ شماریات کے مطابق ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ایک ہفتے میں ٹماٹر 21 روپے37 پیسے، برائلر مرغی 30 روپے 64 پیسے اور بیف 6 روپے فی کلو تک مہنگا ہوا، کیلے کی قیمت میں 12 روپے 18 پیسے فی درجن اضافہ ہوا، ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت بھی 46 روپے19 پیسے بڑھی۔

رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں 15 اشیاء سستی، 24 اشیاء کی قیمتیں مستحکم بھی رہیں، حالیہ ہفتے پیازکی فی کلو قیمت میں 13 روپے 97 پیسے، آلو 5روپے 16 پیسے فی کلو اور لہسن کی قیمت میں 35 روپے63 پیسے فی کلو کمی آئی ہے۔

ایک ہفتے میں دال چنا 6 روپے، دال ماش 2 روپے 28 پیسے فی کلو سستی ہوئی ہے، جبکہ انڈے، دال مسور، چاول، خوردنی تیل اور گھی بھی سستی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔
مزیدپڑھیں:دشمنوں نے پاکستان پر وار کیا ہے تو جواب بھی دیا جائیگا، حنیف عباسی

متعلقہ مضامین

  • پاکستانی بیٹرز نے پہلے ٹی20 میں 9 سال بعد ناپسندیدہ ریکارڈ بھی بنوا ڈالا
  • شکاگو: منفرد طرز تعمیر کا شاہکار ‘پائی ہاؤس’ کتنے میں فروخت ہوا؟
  • پنجاب حکومت کی کار کردگی سے کتنے فیصد لوگ مطمئن ہیں؟ سروے رپورٹ سامنے آگئی
  • سورج کی روشنی سے چند منٹ میں چارج ہونیوالا لیپ ٹاپ، قیمت بھی سامنے آگئی
  • پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ
  • رمضان کے دوران مہنگائی میں مسلسل اضافہ، کئی اشیا مزید مہنگی ہوگئیں
  • پاکستان سپر لیگ میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنیکا فیصلہ
  • پی ایس ایل؛ 2 نئی ٹیموں کو شامل کرنے کا فیصلہ، نام کیا ہوں گے؟
  • پی ایس ایل میں مزید 2 ٹیمیں شامل کرنےکا فیصلہ