سعودی عرب: عید الفطر پر ملازمین اور طلبہ کو لمبی تعطیلات دینے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
جدہ (نیوزڈیسک)سعودی عرب میں رواں سال عید الفطر پر ملازمین اور طلبا کو طویل چھٹیاں ملیں گی۔سعودی میڈیا کے مطابق مملکت میں عیدالفطر کی چھٹیاں 30 مارچ بروز اتوار سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی، تاہم ہفتہ وار تعطیلات جمعہ اور ہفتے کو ہونے کے باعث عید کی تعطیلات کا آغاز 28 مارچ سے ہی ہوجائے گا، اس طرح انہیں 6 روز کی تعطیلات ملیں گی۔
رپورٹ کے مطابق جمعہ کے روز ہفتہ وار تعطیلات کیلئے بند ہونیوالے دفاتر 6 دن بعد جمعرات کو کھلیں گے اور پھر جمعہ اور ہفتہ کے روز ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔رپورٹ کے مطابق طلبا کیلئے عید کی تعطیلات اس بھی زیادہ ہوں گی،
وزارتِ تعلیم نے تعلیمی اداروں میں 20 مارچ سے 6 اپریل تک ہوں گی۔یاد رہے کہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا آغاز یکم مارچ سے ہوا تھا اور یہ 33 سال بعد پہلی بار ہوا تھا جب اسلامی اور عیسوی ماہ کا آغاز ایک ہی تاریخ کو ہوا۔
امریکہ طوفانی بگولوں سے تباہی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، 33 افراد ہلاک
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی ہفتہ وار اپ ڈیٹ جاری۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رواں کاروباری ہفتے ملا جلا رجحان رہا۔ بازارِ حصص کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 1 ہزار 137 پوائنٹس کے اضافے سے 1 لاکھ 15 ہزار 536 پر بند ہوا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 2 ہزار 120 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 15 ہزار 730 اور کم ترین سطح 1 لاکھ 13 ہزار 610 رہی۔ شیئر مارکیٹ میں اس 1 ہفتے میں 1 ارب 68 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے۔