موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردار ادا کرسکتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ملکی صورتحال پرتحریک کے لیے مشاورتی کونسل کا اجلاس بلایاہےجس میں حکومت مخالف تحریک میں پی ٹی آئی سے اتحاد پر فیصلہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اصل قیادت جیل میں ہے اور باہر قیادت میں یکسوئی نہیں، پی ٹی آئی سے معاملات میں تلخی کم ہوئی ہے۔سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ بیان بازی سے پی ٹی آئی کےساتھ ممکنہ اتحاد میں دراڑ نہیں پڑی گی،میرے خلاف اگر کوئی بیان دیتا ہے تو پی ٹی آئی کو نوٹس لینا چاہیے۔مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عید کے بعد تحریک چلانے کا فیصلہ کریں گے، یکطرفہ فیصلے بند نہ کئے توملکی سیاست میں شدت آئے گی۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان کےمعاملے پربات چیت کرنی چاہیے، ریاست نےکہا تو افغانستان کے معاملے پرکردارادا کرنےکاسوچ سکتےہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں نوازشریف اہم کردارادا کرسکتے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی
پڑھیں:
پارلیمنٹ میں اہم ایشوز کو نظر انداز کردیا جاتا ہے، فضل الرحمان
اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی۔ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ میں اہم ایشوز کو نظر انداز کردیا جاتا ہے۔
ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے جنوبی وزیرستان کی مسجد میں دھماکے کی مذمت کی اور اس واقعے کو افسوسناک قرار دیا۔
انہوں نے کہا کہ رمضان کے مہینے اور مسجد کی حرمت کو پامال کیا گیا، دھماکا افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔
جے یو آئی سربراہ نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال پر قوم کو اعتماد میں لینے کی ضرورت ہے، پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں میں اہم ایشوز کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔