WE News:
2025-03-17@04:17:57 GMT

جنوبی امریکا میں طوفانی بگولوں کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

جنوبی امریکا میں طوفانی بگولوں کے نتیجے میں 34 افراد ہلاک

امریکا کے جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان کے نتیجے میں کم از کم 34 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ سب سے زیادہ 12 اموات ریاست میسوری میں ہوئی ہیں۔

میسوری کی ایمرجنسی مینجمنٹ ایجنسی کا کہنا ہے کہ ابتدائی رپورٹس کے مطابق اب تک 25 کاؤنٹیوں سے 19 بگولے ٹکرا چکے ہیں۔ میسوری میں ہلاک ہونے والے 12 افراد میں سے ایک شخص کا گھر طوفان کے نتیجے میں مکمل ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا تھا۔

مزید پڑھیں: طوفانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کہاں کہاں متوقع ہے؟

ریاست کنساس میں اُس وقت 8 افراد ہلاک ہوئے جب مٹی کے طوفان کی وجہ سے 55 سے زائد گاڑیاں حادثے کا شکار ہو گئیں۔ بجلی کی ترسیل کے نظام پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ پاور آؤٹیج کے مطابق، اتوار کے روز تک مشی گن، مسوری اور الینوائے سمیت 7 ریاستوں میں اڑھائی لاکھ سے زیادہ گھروں کو بجلی کی فراہمی منقطع تھی۔

مشرقی لوزیانا، مغربی جارجیا، وسطی ٹینیسی اور مغربی فلوریڈا پین ہینڈل میں مزید طوفانی بگولوں کی ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔ مسیسیپی میں طوفانی بگولوں کے بعد 6 افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔ وسطی مسیسیپی، مشرقی لوزیانا، مغربی ٹینیسی کے ساتھ ساتھ الاباما اور آرکنساس کے کچھ حصوں میں سیلاب کی وارننگ بھی جاری کی گئی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکا ریاست کنساس طوفانی بگولوں.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: امریکا ریاست کنساس

پڑھیں:

غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت نو افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 15 مارچ 2025ء) غزہ میں شہری دفاع کے ترجمان محمود باسل نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ آج ہفتہ 15 مارچ کو بیت لاھیا قصبے میں ڈرون سے ایک گاڑی کو نشانہ بنانے اور اسی علاقے میں ایک اور حملے کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن میں متعدد صحافی اور الخیر چیریٹیبل آرگنائزیشن کے کارکن بھی شامل ہیں۔

حماس کے زیر انتظام غزہ کی وزارت صحت نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں مارے جانے والے نو افراد اور متعدد زخمیوں کو غزہ پٹی میں انڈونیشیا ہسپتال پہنچایا گیا، جن میں سے کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔

امریکی اسرائیلی یرغمالی کو رہا کرنے پر تیار ہیں، حماس

اقوام متحدہ کے ماہرین کا اسرائیل پر فلسطینیوں کے خلاف سنگین جرائم کا الزام

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے بیت لاھیا کے علاقے میں ''ڈرون اڑانے والے دو دہشت گردوں کو نشانہ بنایا، جو آئی ڈی ایف کے فوجیوں کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔

(جاری ہے)

‘‘

بیان میں مزید کہا گیا ہے، ''کئی دیگر دہشت گردوں نے ڈرون آپریٹنگ آلات جمع کیے اور ایک گاڑی میں داخل ہوئے، جس کے بعد آئی ڈی ایف نے ان دہشت گردوں کو بھی نشانہ بنایا۔‘‘

حماس کی طرف سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام

ان حملوں کے بعد حماس نے اسرائیل پر غزہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا ہے۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک بیان میں کہا، ''قابض قوت (اسرائیل) نے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کرتے ہوئے صحافیوں اور امدادی کارکنوں کے ایک گروپ کو نشانہ بنا کر شمالی غزہ پٹی میں ایک ہولناک قتل عام کیا ہے۔‘‘

'مرنے والے صحافی ڈرون سے کھانے کی میز کی تصاویر بنا رہے تھے‘

غزہ میں حماس سے وابستہ میڈیا کے ڈائریکٹر اسماعیل ثوابتہ نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ مقامی فوٹو جرنلسٹس کو اس وقت ہلاک کیا گیا، جب وہ بیت لاھیا میں رمضان کے لیے ترتیب دیے گئےکھانے کی میز کی تصاویر لینے کے لیے ڈرون کا استعمال کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ان کا کام واضح ہونے کے باوجود انہیں ’’اسرائیل کی طرف سے دو فضائی حملوں میں براہ راست نشانہ بنایا گیا۔‘‘

اسرائیل کی جانب سے مارچ کے اوائل سے قریب روزانہ ہی غزہ پٹی میں حملوں کا سلسلہ جاری ہے، جن میں نشانہ بنائے جانے والوں کے بارے میں اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ وہ عسکریت پسند تھے اور یہ کہ وہ دھماکہ خیز آلات نصب کر رہے تھے۔

حماس اور اسرائیل کے درمیان 19 جنوری کو شروع ہونے والی جنگ بندی کے پہلے مرحلے کا خاتمہ یکم مارچ کو ہو گیا تھا، اور جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کے بارے میں کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی، تاہم دونوں جانب سے مکمل جنگ سے گریز کیا جا رہا ہے۔

ا ب ا/ک م، ش ر (اے ایف پی، ڈی پی اے)

متعلقہ مضامین

  • امریکا کی جنوب مشرقی ریاستوں میں طوفان سے 19 افراد ہلاک، درجنوں زخمی
  • امریکہ کے وسطی حصے میں طوفان نے تباہی مچا دی، کم از کم 33 ہلاک
  • امریکہ، طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، کم ازکم 33 افراد ہلاک
  • امریکا کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک
  • امریکہ کی 8 ریاستوں میں 40 سے زائد طوفان کے باعث 31 افراد ہلاک ہو گئے
  • امریکا میں خوفناک طوفانی بگولوں کی یلغار، میزوری میں 10 افراد ہلاک
  • امریکہ طوفانی بگولوں سے تباہی ، عمارتوں کی چھتیں اڑ گئیں ، 33 افراد ہلاک
  • امریکا میں طوفانی بگولوں نے تباہی مچادی، حادثات میں 19 افراد ہلاک
  • غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں صحافیوں سمیت نو افراد ہلاک، غزہ سول ڈیفنس