لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم کے قریبی عزیزوں کی 759 کنال جائیدادوں کی نیلامی کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لاہور ہائیکورٹ: وزیراعظم کے قریبی عزیزوں کی 759 کنال جائیدادوں کی نیلامی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 16 March, 2025 سب نیوز
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نے وزیراعظم شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 759کنال کی جائیدادوں کی نیلامی کا حکم دیدیا۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے شہباز شریف کے قریبی عزیزوں کی 9جائیدادوں کی نیلامی کیلئے 25 اپریل، 2 مئی، 9 اور 16 مئی کی تاریخیں بھی مقرر کر دیں۔
نجی بینک کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ برادرز شوگر ملز کو 2016 میں قرض کی عدم ادائیگی پر ڈیفالٹر قرار دیا گیا۔
وزیراعظم کے کزن میاں اسلم بشیر اور عمر ادریس سمیت دیگر نے قرض کی گارنٹی دی تھی، میاں فرقان، فاطمہ فرقان، مہر عمر، فرح اسلم اور میمونہ اسلم نے بھی قرض کی گارنٹی دی۔
برادرز شوگر ملز کے مالکان نے قرض کیلئے جائیدادیں بھی رہن رکھوائیں، استدعا ہے کہ 20 کروڑ 83 لاکھ 78 ہزار کی ریکوری کیلئے ڈیفالٹرز کی جائیدادیں نیلام کی جا ئیں۔
کورٹ آکشنر اسرار قریشی ایڈووکیٹ نے ڈیفالٹرز کی 9 جائیدادوں کی نیلامی کا شیڈول پیش کیا۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: جائیدادوں کی نیلامی کا کے قریبی عزیزوں کی قرض کی
پڑھیں:
فاطمہ فرٹیلائزر اور عاطف اسلم کی جانب سے رمضان کی مناسبت سے ”فاصلوں کوتکلف “ نعت جاری
لاہور:فاطمہ فرٹیلائزر نے معروف گلوکار عاطف اسلم کے ساتھ مل کر رمضان المبارک کے موقع پر خصوصی نعت جاری کردی۔
عاطف اسلم کی آواز میں یہ نعت ’''فاصلوں کو تکلف“رمضان کے مقدس مہینے میں سامعین کو مسحور کرنے کا باعث بنے گی۔
یہ نعت محبت اور عقیدت کے جذبات کے ساتھ حضور اکرم ﷺ کی شان میں بطور ہدیہ پیش کی گئی ہے۔ اس نعت کے اشعار مدینہ منورہ اور روضہ رسول ﷺ کی زیارت کی خواہش کو بیان کرتے ہیں۔
اس موقع پر فاطمہ فرٹیلائزر کی ڈائریکٹر مارکیٹنگ اینڈ سیلز، رابیل سدوزئی نے کہا کہ ''رمضان غور و فکر، قربت اور شکر گزاری کا مہینہ ہے۔ 'فاصلوں کو تکلف' کے ذریعے ہم مدینہ اور اس کی پرنور فضا کی محبت کااظہار کر تے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا کہ ’’فاطمہ فرٹیلائزر اس بات پر یقین رکھتا ہے کہ رمضان کا مہینہ ہمیں خود شناسی اور شکر گزاری کا درس دیتا ہے اور یہ ان کسانوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا بھی موقع ہے، جوہر وقت ہماری غذائی ضروریات پوری کرنے کی تگ و دو میں لگے رہتے ہیں۔''
واضح رہے کہ فاطمہ فرٹیلائزر ایک ایسا ادارہ ہے جو کسانوں کی خدمت اور یکجہتی کے فروغ کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس طرح کے اقدامات کے ذریعے کمپنی ایمان، عاجزی اور ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے والوں کی خدمات کو اجاگر کرتی ہے۔
رمضان کے مہینے میں یہ کلام محبت اور یکجہتی کا پیغام دیتا ہے جو ہمیں دلوں میں مدینہ کی محبت کو سامنے لاتا ہے۔ یہ ویڈیو سرسبز فرٹیلائزر کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دستیاب ہے۔