پی آئی اے : برطانیہ جانے والے مسافروں کیلئے خوشخبری
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) پی آئی اے کی جانب سے عیدالفطر کے بعد برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے کی خوشخبری سنا دی گئی ہے۔
یورپ میں پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز سے پابندی ہٹنے کے بعد اب پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے بھی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی بھرپور تیاریاں جاری ہیں۔
اس حوالے سے لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا ہے کہ عید کے بعد سے پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے پروازیں باقاعدہ شروع ہوجائیں گی۔
یہ بات ہائی کمشنر ڈاکٹرفیصل نے لندن میں صحافیوں اور ٹک ٹاکرز کے ساتھ افطار ڈنر کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ پہلے مرحلے میں لندن اور مانچسٹر سے پروازیں پاکستان جائیں گی، کوشش کر رہے ہیں برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال ہوں۔
پٹرولیم لیوی میں 10 روپے لیٹر اضافہ کردیا گیا
ڈاکٹرمحمد فیصل کا مزید کہنا تھا کہ پروازوں کی بحالی کے منصوبے کا باقاعدہ افتتاح ایک خصوصی تقریب میں کیا جائے گا جس میں میڈیا کو بھی مدعو کریں گے۔
واضح رہے کہ رواں سال یورپی یونین کی جانب سے پابندی ختم ہونے کے بعد 10جنوری کو قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کی پہلی پرواز ساڑھے چار سال بعد پیرس کے لیے روانہ ہوئی تھی۔
خیال رہے کہ جون 2020 میں یورپ اور برطانیہ نے پی آئی اے کی کمرشل پروازوں پر اپنی فضائی حدود کے استعمال کرنے پر پابندی عائد کر دی تھی۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: پی آئی اے کی کے بعد
پڑھیں:
پاکستان تحریک انصاف آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادہ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے وزیراعظم کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر آمادگی ظاہر کر دی۔
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا بانی پی ٹی آئی کہہ چکے اگر ملک کا معاملہ ہو تو ہم غیر مشروط حمایت کریں گے ۔ ملکی مفاد کے لیے سب کو ساتھ لے کرچلنا ہوگا۔
دوسری جانب قومی اسمبلی ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن کو صرف ایک ایک ہی ٹاسک دیا گیا ہے کہ احتجاج کرنا ہے۔ مسائل کا حل صرف مذاکرات،بات چیت شرائط پر نہیں ہوتی۔ وزیراعظم آل پارٹیز کانفرنس کا کہیں گے تو ایوان حاضر ہے۔
میراڈونا کے علاج میں غفلت،سرجن سمیت 7 افراد کیخلاف مقدمے کی سماعت شروع
قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم کل جماعتی کانفرنس (اے پی سی) کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پاس جانے کیلئے تیار ہیں۔ اے پی سی کی دعوت دینے جانے کیلئے تیار ہیں وہ بھی غیر مشروط شرکت کریں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ معاشی ترقی کی ٹھنڈی ہوا پہلے بلوچستان کے عوام کو محسوس ہونی چاہیے، ملک کےلیے اچھے عمل میں شمولیت کےلیے شرط لگائی جائے یہ ان کا یقین ہے۔
مزید :