کراچی: ڈیفنس میں عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر جاں بحق ہونیوالی خاتون کون تھی؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں رہائشی عمارت کے چوتھے فلور سے گر کر خاتون جاں بحق ہوگئی۔
پولیس کے مطابق واقعہ پولیس کے چھاپے کے دوران پیش آیا، سی ویو کے قریب سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا تھا جس کی نشاندہی پر خاتون کے گھر چھاپا مارا تھا۔
پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ متوفی خاتون نشے کی عادی اور منشیات فروش بھی تھی۔
پولیس کے مطابق خاتون گرفتاری کے ڈر سے 4 منزلہ عمارت سے کودی، جسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی، خاتون کے فلیٹ سے منشیات استعمال کرنے والا سامان بھی ملا ہے۔
دوسری جانب خاتون کے چوتھے فلور سے مبینہ طور پر چھلانگ لگانے سے پہلے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے جس میں اسے فلیٹ کی گیلری میں لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی ایئر پورٹ خود کش دھماکا کیس، ملزمہ گل نساء کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ
— فائل فوٹوانسدادِ دہشت گردی عدالت نے کراچی ایئر پورٹ خود کش دھماکا کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواستِ ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ گل نساء پر دھماکے میں سہولت کاری کا الزام ہے، ملزمہ نے خود کش حملہ آور شاہد فہد اور شریک ملزم جاوید کو اپنے گھر میں ٹھہرایا تھا۔
پراسیکیوشن کے مطابق ملزمہ خود کش حملہ آور کے ساتھ حب سے کراچی میں داخل ہوئی تھی۔
کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب غیر ملکیوں پر حملے کے کیس میں پولیس نے چالان عدالت میں جمع کروا دیا۔
یاد رہے کہ 6 اکتوبر 2024ء کو کراچی میں ایئر پورٹ کے باہر خود کش حملے میں 2 چینی شہری ہلاک ہوئے تھے۔
پولیس کے مطابق اس کیس میں ملزمہ گل نساء اور جاوید گرفتار ہیں