WE News:
2025-03-17@07:11:40 GMT

آنکھ، دانت اور گردوں کا مفت علاج

اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT

وی نیوز کے پروگرام ’نیک لوگ‘ میں ہارون الرشید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ راولپنڈی آئی ڈوبر آرگنائزیشن (RIDO) کے تحت آنکھ، دانت اور گردوں کے مریضوں کو مفت اور رعایتی فیسز میں لوگو کا علاج کیا جاتا ہے۔

ہماری آرگنائزیشن کے تحت پاکستان میں 3 بڑے میڈیکل ہسپتال چل رہے ہیں، پنجاب میں ڈائلیسز کا سب سے بڑا ہسپتال ریڈو کے تحت چل رہا ہے۔ ہماری آرگنائزیشن کو 49 سال ہوگئے ہیں، ہمارے یہاں 100 روپے فیس لی جاتی، اس کے علاوہ ہمارے یہاں آنکھوں کے 50 ہزار روپے والا علاج صرف 15  ہزار روپے کیا جاتا ہے۔

شروع میں یہ آرگنائزیشن صرف آنکھوں کے علاج کے لیے قائم کی گئی، مگر ساتھ ساتھ یہ سلسلہ بڑھتا گیا۔ گزشتہ سال ہمارا بجٹ 22 کڑور روپے تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

.

ذریعہ: WE News

پڑھیں:

نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے،ڈی جی نیب راولپنڈی تبدیل ،دستاویز سب نیوز پر

نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے،ڈی جی نیب راولپنڈی تبدیل ،دستاویز سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 14 March, 2025 سب نیوز

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اپنے افسران کے تقرر اور تبادلے سے متعلق باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق چیئرمین نیب کی منظوری سے مختلف افسران کی نئی ذمہ داریاں مقرر کی گئی ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق، نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں تعینات ڈائریکٹر جنرل (BS-21) فرمان اللہ کو نیب خیبرپختونخوا (پشاور) میں ڈائریکٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ وہ 17 مارچ 2025 کو اپنی موجودہ ذمہ داری سے سبکدوش ہوں گے اور 18 مارچ کو نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
اسی طرح، نیب خیبرپختونخوا (پشاور) میں تعینات ڈائریکٹر جنرل (BS-21) وقار احمد چوہان کو نیب راولپنڈی کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ وہ 18 مارچ کو اپنی موجودہ پوسٹ سے فارغ ہوں گے اور 19 مارچ کو نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔
اس کے علاوہ، نیب سکھر کے ڈائریکٹر (BS-20) عبدالحفیظ صدیقی کو نیب سکھر کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، تاہم وہ یہ ذمہ داری عارضی بنیادوں (look after basis) پر انجام دیں گے۔
نیب ہیڈکوارٹر اسلام آباد کے ڈائریکٹر (BS-20) محمد عمران بٹ کو نیب ہیڈکوارٹر میں ہیڈکوارٹر ڈویژن کا ڈائریکٹر جنرل مقرر کیا گیا ہے، وہ بھی یہ ذمہ داری عارضی بنیادوں پر سنبھالیں گے۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ مذکورہ افسران کو تقرری اور تبادلے کے دوران ٹی اے/ڈی اے کی سہولت حاصل ہوگی۔
افسران اپنی نئی ذمہ داریاں 17 سے 19 مارچ 2025 کے درمیان سنبھالیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ڈونلڈ ٹرمپ نے وائس آف امریکا (VOA) کے ملازمین کو تنخواہ کے ساتھ چھٹی پر کیوں بھیجا؟
  • کوئٹہ میں مختلف مقامات پر 3 زور دار دھماکے، ایک سیکیورٹی اہلکار شہید
  • پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کا ملک گیر سفر، آج کراچی کے فریئر ہال میں رونمائی
  • مشہور سنگر نصیبو لال پر تشدد کا معاملہ،شوہر کے ساتھ صلح کر لی،پولیس کو مقدمہ کی درخواست واپس لینے کی استدعا
  • حکومت اڑان پاکستان منصوبے کے تحت صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے ٹھوس اقدامات بروئے کار لارہی ہے، پروفیسر احسن اقبال
  • دہشت گردی کے خلاف اے پی سی بلائی جائے ،تحریک تحفظ آئین پاکستان کا مطالبہ
  • دہشت گردی میں بھارت، افغانستان ملوث، حملہ آور کسی کو ساتھ لیکر نہیں گئے: ڈی جی آئی ایس پی آر
  • ہیلتھ انڈومنٹ فنڈ کے ذریعے علاج کو متاثر ہونے نہیں دینگے، وزیر اعلیٰ جی بی
  • نیب میں بڑے پیمانے پر تبادلے،ڈی جی نیب راولپنڈی تبدیل ،دستاویز سب نیوز پر