آئی ایم ایف ٹیم معاہدہ کیے بغیر واپس واشنگٹن جا چکی، شہباز رانا
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
اسلام آباد:
تجزیہ کار شہباز رانا کا کہنا ہے کہ یہ صرف پاکستان کی بات نہیں ہے دنیا بھر میں کسی پروگرام کا جائزہ مشن جاتا ہے تو اس جائزہ مشن کے بعد قبولیت کی کم از چیز وہ یہ ہوتی ہے کہ کیا اسٹاف لیول ایگریمنٹ دوممالک کے درمیان ہوا یا نہیں جو ملک بھی آئی ایم ایف سے قرض لیتا ہے اس کا سارا دارومدار اسٹاف لیول ایگریمنٹ پر ہوتا ہے.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام دی ریویو میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اگر آپ آئی ایم ایف کے اس بیان کو سامنے رکھتے ہیں تو اس بیان کے مطابق تو سب اچھا ہے لیکن جس سوال کا سب کو جواب چاہیے تھا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہو گا وہ اس کے اندر موجود ہی نہیں ہے.
انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کا اسٹاف لیول ایگریمنٹ نہیں ہو سکا ہے اور ٹیم بغیر معاہدہ کیے واپس واشنگٹن جا چکی ہے، آئی ایف کا بیان کم ازکم وزارت خزانہ کوفیس سیونگ دے رہا ہے کہ تمام معاملات اچھے ہیں۔
تجزیہ کار کامران یوسف نے کہا کہ چائنا پاکستان اکنامک کاریڈور کی بات کریں تو کئی منصوبوں پر کام ہوا لیکن کئی ایسے پراجیکٹس تھے جن پر کام ہونا چاہیے تھا مگر ان پر کام نہیں ہوا، ایک کام پاکستان کے ریلویز کے نظام ، کراچی سے پشاور مین لائن جس کو ایم ایل ون کہتے ہیں کو اپ گریڈ کرنا تھا، اس منصوبے کے تحت ریل کی نئی پٹڑی بچھانی تھی اور ریل گاڑیوں کی رفتار کو بڑھانا تھا لیکن چین اور پاکستان کی طرف سے اچھے بیانات کے باوجود آن گراؤنڈ آج تک اس طریقے سے پراگریس نہیں ہوئی، اب جو حنیف عباسی صاحب آئے ہیں انھوں نے بڑا حیران کن بیان دیا ہے۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ا ئی ایم ایف
پڑھیں:
پاکستان سے سٹاف لیول معاہدے پر پیشرفت ہوئی، موسمیاتی تبدیلیوں پر فنڈز فراہم کئے جاسکتے ہیں: آئی ایم ایف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان سے متعلق اعلامیہ جاری کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ 7 ارب ڈالر قرض پروگرام پر جائزہ کے لئے بات چیت ہوئی اور پاکستان کے ساتھ کلائمیٹ فنانسنگ کے لئے بھی بات چیت ہوئی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرضوں کی ادائیگی کی مینجمنٹ، توانائی کے شعبے میں لاگت کم کرنے اور توانائی شعبے کی بہتری، معاشی ترقی کی شرح بڑھانے اور صحت عامہ کی بہتری کے لئے بھی بات چیت ہوئی۔آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق پاکستان کے ساتھ تعلیم کے فروغ، سماجی تحفظاور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کم کرنے پر تبادلہ خیال ہو۔
آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے موجودہ قرض پروگرام پر سختی سے عمل درآمد کیا، پاکستان کے ساتھ بات چیت مثبت رہی، پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو حتمی شکل دینے کے لئے ورچوئلی بات چیت جاری رکھیں گے۔آئی ایم ایف اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدے کے لئے نمایاں پیشرفت کی ہے اور پاکستان نے قرض پروگرام کی شرائط پر سختی سے عملدرآمد کیا ہے۔آئی ایم ایف نے کہا کہ پاکستان نے حکومتی قرضوں کو کم کرنے کے لئے سخت معاشی اقدامات کیے ہیں، مہنگائی کم کرنے کے لئے سخت مانیٹری پالیسی اپنائی گئی ہے، بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کرنے کے لئے اصلاحات کی گئی ہیں جبکہ معاشی شرح نمو کو بڑھانے کے لئے اصلاحاتی ایجنڈے پر عملدرآمد کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف کے مطابق کلائمیٹ ریفارمز ایجنڈے پر مذاکرات کئے گئے اور پاکستان کو موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ممکنہ طور پر فنڈز فراہم کئے جاسکتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات کا آخری دور ہوا جس میں پاکستانی حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ تین شعبوں میں تحفظات کے باوجود آئی ایم ایف مشن قسط کے اجرا کی سفارش کرے گا۔
چیمپئنز ٹرافی کی جیت کے بعد بھارتی ٹیم کے کپتان روہت شرما کو انعام مل گیا
مزید :