پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پی آئی کی پروازیں کب بحال ہوں گی، ہائی کمشنر نے خوشخبری سنا دی
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
لندن:
پاکستان کے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے لندن میں صحافیوں کے اعزاز میں ایک افطار ڈنر کا اہتمام کیا جس میں صحافیوں کے علاوہ ٹک ٹاکرز سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے افطار ڈنر پر آئے مہمانوں کو خوشخبری سنائی کہ عید کے بعد پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی پروازیں برطانیہ کے مختلف شہروں کے لیے دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔
انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے لندن اور مانچسٹر سے پاکستان کے لیے پروازیں بحال ہوں گی۔
ڈاکٹر فیصل نے صحافیوں کو بتایا کہ ان کی کوشش ہے کہ برمنگھم سے بھی پی آئی اے کی پروازیں جلد بحال کی جائیں۔
انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ پروازوں کی بحالی کے لیے باقاعدہ افتتاحی تقریب منعقد کی جائے گی اور اس موقع پر میڈیا کو مدعو کیا جائے گا۔
ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے اس بات کی وضاحت بھی کی کہ پی آئی اے کی پروازوں کی بحالی کا جہاز کے پہیے اترنے سے تعلق نہیں ہے، بلکہ یہ ایک علیحدہ عمل ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہائی کمشنر فیصل نے
پڑھیں:
ایک اور نئی غیر ملکی ایئرلائن کا پاکستان کیلئے پروازیں شروع کرنے کا اعلان
ملائیشیا کی ایک اور نئی ایئرلائن نے پاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا، سول ایویشن اتھارٹی نے پروازوں کی اجازت دے دی۔
پاکستان کے ایوی ایشن شعبے کے لیے اچھی خبر ہے کہ ایئرایشیا ائیرلائن نے مئی 2025 سے کراچی کے لیے پروازیں چلانے کا اعلان کیا ہے، جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ایئرایشیا کو فلائٹ آپریشن کی اجازت بھی دے دی ہے۔
ایئرایشیا 30 مئی سے کراچی کے لیے پروازیں شروع کر رہی ہے، ابتدائی طورایئرلائن ہفتہ وار چار پروازیں کراچی کوالالمپور کے درمیان چلائے گی۔ یہ ایئرایشیا ایئر لائن کی بین الاقوامی نیٹ ورک توسیع میں ایک نیا سنگ میل ہے، نئی غیر ملکی ایئرلائن کے آنے سے پاکستان میں ملازمتوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔
ایئرایشیا مجموعی طور پر 22 روٹس پر پروازیں چلارہی ہے اور کراچی کو براہ راست سروس فراہم کرنے والی ملائیشیا کی واحد کم لاگت والی ایئرلائن ہے۔ ایوی ایشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ نیا روٹ دونوں ممالک کے درمیان سستے رابطے کو بڑھائے گا۔