چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس دوران وائس ایڈمرل نے میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی، انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ اسلام ٹائمز۔ چین میں پاک بحریہ کی دوسری ہنگور کلاس آبدوز پی ایس شوشک کی لانچنگ تقریب ہوگئی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آبدوز کی لانچنگ تقریب میں وائس چیف آف نیول سٹاف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق لانچنگ تقریب میں پاکستان اور چین کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے اس دوران وائس ایڈمرل اویس احمد بلگرامی نے میری ٹائم سکیورٹی کی اہمیت پر روشنی ڈالی،انہوں نے کہا کہ پروجیکٹ پاک چین دوستی میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گا۔ ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ چینی صدر کے دورہ پاکستان میں 8 ہنگور کلاس آبدوزوں کے حصول کا معاہدہ ہوا تھا، معاہدے کے تحت 4 کراچی شپ یارڈ میں ٹرانسفر آف ٹیکنالوجی کے تحت بنائی جائیں گی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی لانچنگ تقریب ہنگور کلاس میں پاک
پڑھیں:
بحریہ عرب کی گہرائی میں پڑی ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی منفرد رونمائی
کراچی:ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ایس ایل ٹرافی کا نام "The Luminara Trophy" رکھا گیا ہے۔ کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی۔
ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔
ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استعمال کیے گئے ہیں۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر سلمان نصیر نے کہا کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔