ایڈن متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری
اشاعت کی تاریخ: 16th, March 2025 GMT
چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق ایڈن سکینڈل کے 11 ہزار متاثرین میں 1 ارب 16 کروڑ مالیت کے چیک عید سے قبل تقسیم کئے جائیں گے، ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے تمام عمل کی ازخود نگرانی کی اور مناسب ہدایات جاری کیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایڈن متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کا سلسلہ دوسرے روز (بروز ہفتہ) بھی جاری رہا، ڈی جی نیب لاہور محمد احترام ڈار نے چھٹی کے روز ایڈن متاثرین میں ازخود چیک تقسیم کئے۔ چیئرمین نیب کی ہدایات کے مطابق ایڈن سکینڈل کے 11 ہزار متاثرین میں 1 ارب 16 کروڑ مالیت کے چیک عید سے قبل تقسیم کئے جائیں گے، ڈی جی نیب لاہور نے متاثرین میں چیک تقسیم کرنے کے تمام عمل کی ازخود نگرانی کی اور مناسب ہدایات جاری کیں۔ ترجمان نیب لاہور کے مطابق تمام متاثرین کی سہولت کیلئے انہیں شٹل سروس فراہم کی جا رہی ہے، متاثرین کو نیب کے لیٹر کی ضرورت نہیں، تمام ایڈن متاثرین بغیر لیٹر چیک وصول کرسکیں گے۔
ڈی جی نیب نے کہا کہ متاثرہ شہریوں کی آسانی کے پیش نظر سٹامپ پیپر جمع کروانے کی شرط بھی ختم کر دی گئی ہے، چیکس کی بلا تاخیر تقسیم کیلئے اضافی عملہ تعینات کیا گیا ہے جس سے سروس فراہمی بہتر ہوئی ہے۔
نیب لاہور کے مطابق سیکڑوں متاثرین چیک وصول کرنے پہنچے اور نیب کی جانب سے فراہم کردہ سہولیات سے فائدہ اٹھایا، متاثرین کی جانب سے نیب لاہور کی کاوشوں پر اظہار تشکر کرتے ہوئے چیئرمین نیب و ڈی جی نیب لاہور کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ متاثرہ شہریوں نے کہا کہ ملزمان سے ریکوری اور متاثرین کے مابین رقوم کی باعزت تقسیم کے عمل پر نیب لاہور کی کوششوں کو سراہتے ہیں، عید کے پُرمسرت موقع پر ڈوبی رقم کی برآمدگی سے عید کی خوشیوں میں اضافہ ہوگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: متاثرین میں چیک تقسیم کرنے ڈی جی نیب لاہور ایڈن متاثرین کے مطابق
پڑھیں:
لاہور: رمضان میں مرغی مہنگی ہونے پر نوٹس جاری، جواب طلب
لاہور ہائی کورٹ میں ماہِ صیام میں چکن کی قیمت میں اضافے کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔
ملک کے دیگر شہروں کی طرح لاہور میں بھی راشن اور بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔
عدالت عالیہ نے درخواست گزار کی جانب سے درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔
عدالت نے نوٹس میں فریقین سے جواب طلب کیا ہے۔