جمہوریہ چیک کے سفیر کی قائم مقام صدر مملکت سے ملاقات میں صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت، قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے جمہوریہ چیک کے سفیر نے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے جمہوریہ چیک کے ساتھ دوطرفہ تعاون مزید فروغ دینے کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا اور جمہوریہ چیک کے ساتھ صحت، پارلیمانی تعاون، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر بھی دیا۔ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور جمہوریہ چیک کو تجارت، قابل تجدید توانائی اور کاروباری شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے درمیان دیرینہ دوطرفہ تعلقات ہیں۔

قائم مقام صدر نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے کاروباری اداروں کو سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے کیلئے پاکستان کا دورہ کرنا چاہئے، پاکستان اور جمہوریہ چیک کے مابین دوطرفہ تجارت کو اس کی بھرپور صلاحیت تک بڑھانا چاہئے۔ قائم مقام صدر مملکت نے معیشت، ثقافت اور عوامی رابطوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعلقات مزید گہرا کرنے کی ضرورت پر زور دیا، قائم مقام صدر مملکت نے چیک جامعات میں تعلیم حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانی طلباء کے لیے ویزا کے نظام میں نرمی کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

سید یوسف رضا گیلانی نے سلامتی کونسل میں غیر مستقل نشست کیلئے پاکستان کی حمایت پر جمہوریہ چیک کو سراہا۔ سفیر جمہوریہ چیک نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ تجارت، کاروبار، صحت اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں، سفیر نے پاکستان سے چیک ریپبلک کو پاکستانی آم برآمد کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریہ چیک کے وزیر اعظم مئی 2025ء میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے، جس پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان چیک وزیراعظم کے استقبال کا منتظر ہے۔ قائم مقام صدر نے کہا کہ امید ہے کہ دورہ دونوں ممالک کے مابین تعاون مزید بڑھانے میں معاون ثابت ہوگا، چیک سفیر نے جعفر ایکسپریس پر حالیہ دہشت گردانہ حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی یوسف رضا گیلانی نے کہ پاکستان نے کہا کہ کی ضرورت

پڑھیں:

قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب

—فائل فوٹو

سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل اور  دیگر سے جواب طلب کر لیا۔

عدالتِ عالیہ میں قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی، جس میں درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی صرف کابینہ ہی کر سکتی ہے۔

سندھ ہائیکورٹ، نیب رولز سے متعلق پیش رفت رپورٹ طلب

کراچی سندھ ہائیکورٹ نے نیب تحقیقات، طریقہ کار کے...

سندھ ہائی کورٹ نے اس حوالے سے ایڈووکیٹ جنرل و دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے جواب طلب کر لیا۔

عدالت نے درخواست پر مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پختونخوا میں کامیاب آپریشن پر قائم مقام صدر کا سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
  • صدرمملکت سید یوسف رضا گیلانی سے بنگلہ دیشی ہائی کمشنر کی ملاقات، تجارت، معیشت، ثقافت، صحت، تعلیم اور عوامی روابط کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور
  • قائم مقام صدر مملکت سے سفیر جمہوریہ چیک کی ملاقات، دوطرفہ تجارت پر بات چیت
  • یورپی یونین سفیر کی وزیراعظم اور وزیر خزانہ سے ملاقات
  • وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ سے یورپی یونین کی سفیر  کی ملاقات
  • زرداری امارات چلے گئے، چیئرمین سینٹ نے قائم مقام صدر کا چارج لے لیا 
  • چینی سفیر کا چین اور پاکستان کے مابین تعاون کے دائرہ کار کو وسعت دینے پر زور
  • قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل کی تعیناتی، ایڈووکیٹ جنرل سے جواب طلب
  • وزیراعظم سے ازبک سفیر کی ملاقات،دوطرفہ تعلقات سمیت مختلف امورپرتبادلہ خیال