یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے غزہ کی حمایت میں اسرائیل کیخلاف اپنی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ ابھی ابھی المسیره نے یمن کے دارالحکومت صنعاء پر فضائی حملے کی خبر دی۔ ان 3 فضائی حملوں کے نتیجے میں شمالی صنعاء کے علاقے الجراف میں الموید ہسپتال کے نزدیک دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ ابھی تک اس حملے سے ہونے والے جانی و مالی نقصان کی تفصیلاے سامنے نہیں آئیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز یمن کی مسلح افواج کے ترجمان برگیڈئیر "یحییٰ سریع" نے غزہ کی حمایت میں اسرائیل کے خلاف اپنی کارروائیوں کے دوبارہ آغاز کا اعلان کیا۔ ان کارروائیوں میں اسرائیل جانے والے یا خود اسرائیل کی ملکیت والے بحری جہازوں کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یمن کی جانب سے یہ حمایتی اقدامات، اسرائیل کی جانب سے غزہ جانے والی انسانی امداد میں رکاوٹ ایجاد کرنے کی وجہ سے ہیں۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی میں خلع کیلیے عدالت جانے والی خاتون کو شوہر نے قتل کردیا، حملے میں بیٹی زخمی
کراچی:کراچی کے علاقے ملیر میں خلع کیلیے درخواست دینے والی خاتون کو شوہر نے عدالت میں پیشی کے بعد تیز دھار آلے کے وار سے قتل جبکہ بیٹی کو زخمی کردیا۔
تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ ملیر سٹی کے علاقے میں پیش آیا جہاں شوہر نے علیحدگی کیلیے عدالت سے رجوع کرنے والی خاتون کو تیز دھار آلے کے وار جو بچی کے ساتھ تھی اُس پر تیز دھار آلے سے حملہ کیا۔
حملے کے نتیجے میں خاتون موقع پر جاں بحق جبکہ بیٹی زخمی ہوئی جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزم کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ملیر سٹی فراست شاہ نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 45 سالہ رحمت بیگم کے نام سے کی گئی جسے پسلی کے قریب تیز دھار آلے کا وار لگا تھا جو جان لیوا ثابت ہوا جبکہ مقتولہ کی بیٹی 18 سالہ رابعہ ماں کو بچاتے ہوئے تیز دھار آلے کے وار لگنے سے زخمی ہوگئی جسے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ۔
انھوں نے بتایا کہ پولیس نے مقتولہ کے شوہر سرور کو گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا جبکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق رحمت بیگم نے شوہر سے علیحدگی کے لیے ملیر کورٹ میں خلع کی درخواست دائر کی تھی جس کی ہفتے کو پیشی تھی اور کورٹ سے باہر نکلنے کے بعد میاں بیوی میں کسی بات پر تکرار ہوئی اور اس دوران شوہر نے طیش میں آکر بیوی کو تیز دھار آلے کے وار سے قتل کر دیا۔ مقتولہ 4 بچوں کی ماں تھی جبکہ گرفتار ملزم نان بائی ہے ۔