احسن اقبال نے لاہور الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح کردیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, March 2025 GMT
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور کے علاقے سندر میں الیکٹرک بائیکس بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔
افتتاحی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں۔
انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کا شعبہ پاکستان میں ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے، گرین انرجی کی طرف سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔
احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، اس کے لیے نجی شعبے کو طاقتور کریں گے۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام میں معیشت کی مضبوطی کے لیے روڈ میپ ترتیب دیا گیا ہے، نجی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال نے
پڑھیں:
کل دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج ان کے طلبہ کارکردگی دکھا رہے ہیں: وفاقی وزیر احسن اقبال
وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹووفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ نوجوان دانش یونیورسٹی سے مستفید ہوں گے۔
دانش یونی ورسٹی کے قیام کے حوالے سے خصوصی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال نے بتایا ہے کہ دانش اسکولوں پر تنقید کی جاتی تھی، آج دانش اسکولوں کے بچوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم او ر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ ملک کی تعلیم تو ایمرجنسی کی حالت میں ہے۔
اسی تقریب میں وفاقی وزیرِ تعلیم خالد مقبول صدیقی نے خطاب میں بتایا کہ انش یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھنے جارہے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تیز رفتار دنیا میں سب کچھ بدل چکا ہے، حکومت تعلیم کے فروغ کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔